رنگ کرنے کا منصوبہ کیسے بنائیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Modern walls & floors
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے رہنے کے کمرے، باورچی خانے یا راہداری میں رنگ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ چاہے آپ کو جتنی اور جس بھی جگہ پر رنگ کرنا ہو، ہم میں سے زیادہ تر بس رنگ کا ڈبا اور برش اٹھا کر کام پر لگ جاتے ہیں، کیوں کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہماری زندگی میں کرنے کے لیے رنگ بھرنے سے زیادہ مزیدار کام موجود ہیں۔

لیکن کچھ اقدم کو نظر اندازِ کر دینے سے آپ کے کیے گئے رنگ جلدی میں کیے گئے لگیں گے۔ اِس سے برا کیا ہو سکتا ہے؟ یہ کہ آپ کو دوبارہ سے رنگ کرنا پڑے۔ اور اِس سے بھی برا؟ اِس سے آپکی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ اب اچانک سے رنگ بھرنے کے کام پر صرف کیا گیا وقت زیادہ برا نہیں لگ رہا۔ ہے نا؟ 

تو چلیے دیکھتے ہیں کہ پیشہ وروں جیسے رنگ حاصل کرنے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہو گا۔

۱. آپ کو کن چیزوں کی ضرورت ہو گی

رنگ بھرنے کا کام شروع کرنے سے پہلے اِس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس تمام ضروری سامان موجود ہو۔

• آلہ تنفس

• رومال

• مسخ شدہ الکوحل

• تیل کا بنا پرائمر

• دیواریں جوڑنے والا مرکب

• درزوں میں بھرا جانے والا مواد

• کھرپہ 

• ریگ مال 

• کپڑوں پر لگائ جانے والی ٹیپ

• پنکھا

• پیچ کس 

• ماسکنگ ٹیپ 

• ایک کنارے والا بلیڈ

• رنگ بھرنے والے برش 

• رولر 

• رنگ

۲. تیاری میں وقت لیں

رنگوں کا ایک بھی ڈبا کھولنے سے پہلے دیوار کے تمام سوراخوں کو دیواریں جوڑنے والے مرکب یا درزوں میں بھرنے والے مواد سے بھریں اور اس پر ریگ مال پھیر کر سطح کو ہموار کریں۔ اس کام میں خاص کر کہ مرکب کے سوکھنے میں وقت لگتا ہے سو یہ کام اور رنگ بھرنے کا کام ایک ہی دن نہ رکھیں۔

درزوں میں بھرنے والے مواد کی دو سے تِین پتلی تہیں لگانی چاہیئں، اور ہر تہہ کے بعد اس پر ریگ مال پھیرنا چاھیے۔ سوکھنے کے عمل کو تیز بنانے کے لیے پنکھوں کا استعمال کریں۔ دیواروں میں موجود درزوں اور سوراخوں میں مواد کی موٹی تہیں لگا کر اِس پر ریگ مال پھیرنے کے لیے ایک ہفتے کا انتظار نہ کریں۔ دیواریں جوڑنے والا مرکب جتنا زیادہ سوکھتاجائے، اسے ہموار کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا جاتا ہے۔

ہومی فائی کا اشارہ: سوئچ بورڈ وغیرہ کے گرد رنگ کرنے کے لیے ان کو دیوار سے اتارنے ( اور کسی محفوظ جگہ پر رکھنے ) کے بجائے بجلی کے سوئچ اور ساکٹ ماسکنگ ٹیپ سے ڈھک دیں۔ رنگ بھرنے سے پہلے یہ کام کرنے سے آپ سکون سے اپنے رنگ بھرنے کے کام کا مزہ لے سکیں گے۔

۳. درست قسم کا رنگ استعمال کریں

اگر آپ کی دیوار پر پہلے سے تیل سے بنا رنگ ہوا ہے تو آپ کو اِس کے اوپر تیل سے بنا رنگ ہی کرنا ہے۔ اگر پہلے سے نباتیاتی رنگ ہوا ہو تو وہی رنگ کریں۔ ایسا نہ کرنے پر آپ کا رنگ اُتَر جائے گا۔

پہلے سے کیے گئے رنگ کی قسم کا پتہ چلانے کے لیے ایک رومال میں مسخ شدہ الکوحل لگا کر اسے رنگ پر پھیریں۔ اگر کچھ رنگ اُتَر آئے تو یہ نباتیاتی رنگ ہے۔ اور اگر رنگ نہ اترے تو یہ تیل سے بنا ہوا رنگ ہے۔

یاد رکھیں کہ آپ تیل سے بنے رنگ کے اوپر نباتیاتی رنگ کر سکتے ہیں اگر آپ پہلے اس پر تیل سے بنا پرائمر لگا دیں۔

۴. کناروں پر توجہ دیں

ہمیشہ پہلے دیواروں پر رنگ کریں اور اس کے بعدچوکھٹوں اور دوسرے کناروں پر۔ دیوار کے نچلے حاشیے اور کھڑکیوں کی سلوں پر ذرا سا رنگ لگ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ جب آپ ان پر رنگ کریں گے تو یہ چُھپ جائے گا۔

صفائی کا خیال رکھنے کے لیے دیوار کے نچلے حاشیے پر رنگ کرنے سے پہلے اپنے قالین پر 5cm چوڑی ٹیپ لگا دیں اور رنگ کے سوکھنے کے بعد یہ ٹیپ اُتاَر دیں۔ آپ ایک رات کے لیے اِس ٹیپ کو لگا چھوڑ سکتے ہیں مگر پورے ہفتے کے لیے اِس ٹیپ کو لگا چھوڑ دینا بیوقوفی ہو گی۔ ایسا کرنے سے یہ ایک مشکل کام بن جائے گا اور نقصان کا باعث بھی ہو گا۔

کھڑکیوں پر ٹیپ لگاتے وقت شیشے پر ٹیپ نہ لگائیں بلکہ شیشے پر تقریبا 1.5mm رنگ پھیر دیں اور سوکھنے کے بعد اسے ایک کنارے والے بلیڈ سے اتار لیں۔ ایسا کرنے سے آپ کی کھڑکیاں پکی ہو جائیں گی۔

۵. سیسے سے بنے رنگ کا سد باب کریں

اگر آپ جس گھر میں کام کر رہے ہیں وہ 1979 سے پہلے بنا تھا تو ہو سکتا ہے اس میں سیسے سے بنا رنگ کیا گیا ہو، جو کہ آپ کی صحت کے لیے نہایت خطرناك ہے۔ ماحولیاتی حفاظتی ایجنسی نے اِس رنگ سے جان چھڑانے کے لیے خاص قواعد و ضوابط بنائے ہیں۔

اپنے کام کرنے کی جگہ کا باقی کے گھر سے رابطہ منقطع کر دیں اور خاص قسم کی حفاظتی پوشاک اور آلہ تنفس کا استعمال ضرور کریں۔ زیادہ تر آپ کوسیسے سے بنے رنگ والے گھروں میں قانونی طور پر کام کرنے سے پہلے ایک خاص کورس کرنا ہو گا۔ سیسے کے رنگ کے کام کے کورس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنی قریبی گھر کو بہتر بنانے والے سامان کی دکان سے رابطہ کریں۔

۶. دھوئیں کے داغوں والی دیواروں کو سیل کریں

ایک اور عام غلطی دھوئیں کے داغوں والی دیواروں پر پرائمر لگائے بغیر ان پر رنگ کر دینا ہے۔ یہ دھوئیں کے داغ زیادہ رنگ کرنے سے نہیں چھپیں گے۔ اِس کے لیے پرائمر کی ضرورت ہے، ورنہ یہ داغ لکیروں کی صورت میں نمایاں ہو جائیں گے۔

یاد رکھیں کے اِس قدم کے لیے آپ کو آلہ تنفس کی ضرورت ہو گی۔ کیوں کہ یہ پرائمر لگانے کا کام خطرناک ہے اور آپ کے اپنے نظام تنفس کی حفاظت کی خاطر احتیاط نہ برتنے پر آپ کو بیماری کا شکار کر سکتا ہے۔ 

ہم آپ کو یہ نصیحت بھی کریں گے کہ ہوا کے گزر کے لیے تمام کھڑکیاں اور دروازے کھول دیں۔ اور رنگ کے ڈبے پر دی گئی تنبیہات ضرور پڑھیں۔ 

اِس سب کے علاوہ، مزے سے رنگ بھریں! 

اپنے گھر کو بہتر بنابے کی تجاویز کے لیے دیکھئے: کم قیمت میں گھر کو بہتر بنانے کی تجاویز۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine