گھر صاف رکھنے کے 10 آسان طریقے

.homify .homify
BTO @ Punggolin Hotel Style, Designer House Designer House Modern kitchen
Loading admin actions …

گھر صاف رکھنا زندگی کے بہت تھکا دینے والے کاموں میں سے ایک ہے۔ چاہےآپ جیسے مرضی ہو اور جہاں مرضی رہتے ہوں آپ دن میں کم از کم پانچ بار گھر کی صفائی کے بارے میں لازمی سوچتے ہوں گے۔اس میں بہت کم وقت لگے اگر آپ صفائی کے اچھے طریقے اختیار کرے اور اس طرح آپ کا گھر لمبے عرصہ کے لیے صاف بھی رھے گا۔

1- باورچی خانہ کے کاونٹرز

باورچی خانہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی جگہ ہےجس کی روزانہ صفائی لازمی کرنا ہے۔ باورچی خانہ کی صفائی کا وقت بچانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ جب بھی کام کرے تو اس کے بعد کاونٹرز ضرور صاف کریں۔اس طرح کاونٹرز ہمیشہ صاف رہیں گے۔

2- برتن دھونا

ایک اور بات جس کا ہم کو خوف ہوتا ہےوہ ہر دن کے برتن دھونا یا برتن دھونا ہے۔اپنا وقت بچانے کے لئے بہتر یہ ہے کہ کھانا کھا کر جلد سے جلد برتن دھو لیں۔اس سے آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا اور صحت افزا رھے گا۔

3- مطالعہ کی میز

گھر کے چھوٹے یا بڑے سب مطالعہ کی میز استعمال کرتے ہیں۔اس جگہ کو صاف رکھنے کے لیے بہتر یہ ہے کہ میز پر ہر چیز کو ترتیب سے رکھا جائے۔ اور جب آپ اپنا کام کرلیں تو تمام کتابوں اور فائلوں کو جمع کریں اور وہاں سے اٹھا لیں۔

4- بستر بنانا

سب سے اہم بات جب آپ جاگے تو اپنا بستر لازمی بنا کے رکھیں۔ اس طرح ہمارا مطلب ہے کہ آپ نیند سے جاگنے کے بعد اپنی رضائی اور باقی بستر اسکی جگہ پہ رکھا کرے۔اس سے آپکا کمرا صاف بھی رھے گا اور یقیناٰ آپ کے لئے کم کام رھے گا۔

5- کپڑے دھونا

ہم روزانہ کپڑے تبدیل کرتے ہیں، کپڑوں کے ڈھیر دھونے سے اچھا ہے کہ انہے جلد دھولیا جائے۔گندے کپڑے اکٹھے کرنے اور سب کو ساتھ میں دھونے سے وقت بھی زیادہ لگے گا اور محنت بھی تو بہتر ہے کہ روزانہ کپڑے دھوئے جائیں۔

6- رہنے کا کمرہ (کمرہ)

جب کوئی مہمان آتا ہے تو وہ سب سے پہلے آپکے اس کمرہ میں جاتا ہے جس میں آپ رہتے ہیں تو انتہائی ضروری ہے کہ وہ ہر وقت صاف اور اچھی طرح سجا ہو۔ اسکا آسان طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ ہر وقت تمام چیزیں انکی جگہ مخصوص جگہ پر رکھی جائے اس سے بے ترتیبی بھی نہی ھوگی اور کمرہ بھی خونصورت رھے گا۔

7- رہداریاں

آپ کے مہمان شاید رہداریوں سے نہ گزرے لیکن انکی صفائی بھی ضروری ہے۔اگر آپ صفائی کے کام نھی بڑھانا چاہتے تو کم سے کم یہ خیال لازمی رکھے کہ اس میں کوئی بے ترتیبی نہ ہو۔ اور نہ ہی اپنے جوتے اور دوسری چیزیں اس جگہ چھوڑیں۔

8-غسل خانہ کے لوازمات

خالی شیمپو اور کنڈیشنرکی بوتلیں ایسی چیزیں ھیں جنہیں ہمیں ہمیشہ نمٹا دینا چا ہیے۔ اضافی بوتلیں اور باتھ روم میں دیگر لوازمات جمع کرنا یہ برا لگتا ہے۔ آپ کی ضرورت نہیں ہے کچھ  تو اسے باہر پھینک دینا ضروری ہے۔

9- باورچی خانے کے آلات

ہم سب کو عادت ہےوہ اوزار اور اشیاء جمع کرنے کی جو خراب یا بوڑھے ہو گئے ہوں تاہم اس طرح کے باورچی خانے کے آلات سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیےجن کا کوئی فائدہ نہی اس سے جگہ بے ترتیبی سے پاک رہتی ہے.

10- بالکنی کی تنظیم

گھر کو صاف رکھنے کے لیے ایک اور طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ تمام اشیاء ایک ترتیب سے رکھی جائیں بالکنی یا چھتوں پر سب کچھ انکی جگہ پہ ہونا چاھیے اگر آپ اسے استعمال نہی کرتے تو سب سے اچھی بات یہی ہے کیوں کہ آپ کو ہر روز صفائی کرنے کی ضرورت نہی رہتی۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine