آٹھ تصویریں خوبصورت، سستے اور چھوٹے گھروں کی

Farheen Farheen
homify Small houses
Loading admin actions …

 بڑے شہروں میں ہمیں چھوٹے چھوٹے اپارٹمنٹس میں رہنےکی عادت ہوتی ہے، لیکن شہر سے باہر ہم بڑے گھروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن کبھی سوچا ہے کہ بہت چھوٹے سے گھر میں زندگی کیسی ہوتی ہے؟ یہ چھوٹا آرٹیکل آپ کے چھوٹے گھروں کے بارے میں منفی خیالات تبدیل کر دے گا اور آپ کو چھوٹے گھروں سے پیار ہوجائے گا۔

۱-دلکش اپارٹمنٹ

ایک چھوٹے اور دلکش گھر کی یہ اعلیٰ مثال ہے۔ چھوٹا ہونے کے باوجود یہ گھر اپنے آپ کو بہت خوبصورت انداز میں پیش کرتا ہے۔پھولوں اور پودوں کے خاص ٹچ سے  اس کمرے کو  اسطرح تیار کیا گیا ہے کہ یہ اور باوقار ہوگیا ہے۔

جدید لیونگ روم

اس چھوٹے سے کمرے کو بہت نفاست سے کم فرنیچر اور زیا دہ لوازمات سے سجایا گیا ہے، جیسے کہ تصویریں اور پودے ۔ پس منظر میں دیہاتی طرز کی دیوار گھر میں جدید اور پرانے طرز کی سجاوٹ کا ملاپ پیش کرتی ہے۔

۲-لکڑی کا گھر پہیوں پر

یہ گھر بہت چھوٹا ہے لیکن اسکا ڈھانچہ حیران کن طور پر خوبصورت ہے۔ اگر آپ روز اپنے گھر سے نیا منظر دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ گحر آپ کے لیئے بنا ہے ۔ اسکے نیچے لگے پہیوں کی مدد سے آپ اسکو جب چاہیں ، جیسے چاہیں ، جہاں چاہیں لے کے جاسکتے ہیں۔ بے شک یہ ایک چھوٹا گھر ہے لیکن اس میں ایک خاندان کی ضرورت کا سارا سامان ہے

پورا باورچی خانہ

اس چھوٹے گھر کا باورچی خانہ چھوٹا لیکن فعال تیار کیا گیا ہے۔ کچن کا سارا سامان ہونے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کی ذخیرہ کرنے کی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہے۔ شیلفس کے اوپر اور سنک کے نیچے اسکے لیئے خاص جگہ بنائی گئی ہے۔  یہ واقعی چھوٹا لیکن فعال باورچی خانہ ہے۔

۳-ایک منفرد بیرونی ڈیزائن

یہ جدید اسٹائل کے ساتھ چھوٹے سے گھر کی ایک مثال ہے، اسکو ماسٹر ہوم کی طرح تعمیر کیا گیا ہے۔ لکڑی کے پینلز جنہوں نے گھر کو باہر سے ڈھکا ہوا ہے ھرارتی موصلیت کے لیئے ڈیزائن کیے گیے ہیں۔ توانائی بچانے اور گھر کو آرام دہ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

کھلا لیونگ روم

یہ چھوٹا سا گھر اپنے رہنے والوں کے لیئے ایک نئی دنیا کا دروازہ کھولتا ہے۔ باورچی خانہ لیونگ روپ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اسکے علاوہ سیڑھیوں کی طرف سے قابلِ رسائی سونے کی جگہ بھی ہے۔ اس گھر میں ایک چھوٹی سی کھڑکی بھی ہے، جس کے سامنے  ایک صوفہ اور پیلی کرسی رکھی ہے جو سجاوٹ کا اہم حصہ ہے۔

آپ اپنی مرضی کا ڈِزائن حاصل کرنے کے لیئے ڈیزائنر سے رابطہ کر سکتے ہیں

۴-جدید اسٹرکچر

اس گھر کا جدید ڈیزائن جوکہ صرف ۵۰ اسکوئر میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔اس میں دو فلور ہیں جس میں باہر کی طرف برگنڈی وائن رنگ غالب ہے۔ جبکہ جھکی ہوئی چھت اور دیوار پوری شیشے کی بنی ہے۔ اس چھوٹے سے گھر کا فنِ تعمیر بلکل تصوراتی ہے۔

لکڑی کا انٹیریئر

اس آرام دہ گھر میں انٹیریئر بلکل سادہ رکھا گیا ہے جو کہ پورا لکڑی کا بنا ہوا ہے۔ انٹیریئر بلکل نہ ہونے کے برابر ہے پورے انٹیرئیر میں صرف ایک سیاہ صوفہ اور کرسی ہے۔

۵-مظبوط فرق

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ، چھت تھوڑی سی ترچھی اور سیاہ ہے ، بیرونی دیوار سفید ہے ۔ اس گھر کی مختلف بات اسکا بیرونی باغیچہ ہے ۔                             دیکھیے کم محنت میں بہترین باغیچہ کس طرح بنایا جا سکتا ہے۔

خوبصورت انٹیریئر

ہلکے رنگ کا فر نیچر اس کمرے کو مزید کھلا دیکھا رہا ہے۔ دیواروں پر لگی پھولوں کی  تصویریں ماحول کو مزید خوشگوار بناتی ہیں اور اس سے گھر میں گل یاس جیسا محسوس ہوتا ہے۔

۶-آسمان کی طرح نیلا

ایسا لکڑی کا  گھر جس پر رنگ اتنا قدرتی ہو تلاش کرنا مشکل ہے۔اگرچہ یہ گھر چھوٹے گھروں میں نہیں آتا۔ یہ دوسرے گھروں سے ذرا ذیادہ کشادہ ہے۔ اسکا ڈھانچہ بہت فعال اور سادہ ہے۔

۷-جنگلوں میں لکڑی کا گھر

یہ بر سا، ترکی کے جنگلوں میں واقع اصل لکڑی کا گھر ہے۔ یہ دو منزلہ گھر دلچسپ اور خوبصورت مناظر کے بیچ واقع ہے۔ بیشک، کچھ آ پ کے گھر کے باغیچے سے ملتا جلتا ہے۔

کلاسک کمرہ

اس گھر کا لیونگ روم بہت کلاسک اسٹائل میں سجایا گیا ہے، باہر سے سارا لکڑی کا ہے۔ اس میں خوبصورت شاموں اور پرلطف راتوں کے لیئے پتھر کی چمنی بھی ہے

۸-ایشائی انداز

اس گھر کی فنِ تعمیر بلکل مشرقی ہے۔ چھت بڑی اور قابلِ ذکر ہے، رنگوں کا امتزاج پیدا کرنے کے لیئے اس میں تعمیراتی لکڑی شامل کی گئی ہے۔ شیشے کے دروازوں اور کھڑکیو کو دیکھیں جو گھر میں بہت ساری روشنی لے کر آتے ہیں اور اپ کے گھر میں خوبصورت مناظر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

دلکش باتھ روم

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہین، باتھ روم کی دیوار شیشے کی ہے۔ کھڑکی کا شیشہ لمبا اور پتلا ہے۔ باغیچے کے خوبصورت منظر کے ساتھ باتھ روم کو اندرونی سجاوٹ کی ضرورت نہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine