یہ ایک منزلہ مکان،جو کہ فن تعمیر کے ماھر کاریگر KUBEنے بنایا جس نے نہائت جدید منصوبے ڈیزایئن کیئے۔جس میں آرام دہ U
شکل کے مکان جو کہ مکمل فلویئڈ ڈیزایئن کے ھیں۔شیشے کی دیواریں اور کھلی ترتیب گھر میں چہل پہل کو مزید آسان اور شفاف بناتی ہیں۔آیئں اورپیاری جگہ کی تفصیلات دیکھیں ۔
اس گھر کے سامنے کا اگواڑا پتھروں سے بنے راستے کے ساتھ ایک ٹھیک ٹھاک اور پرانے سکول کی ایک خوبصورت تقسیم ہے۔سر سبز لان جایئداد کے لئے فرحت بخش تازگی کا ضافہ کرتے ہیں۔
Uشکل کی ترتیب
جب U
شکل کے ڈیزایئن کو اندر سے دیکھا جائے تو جگہ اور ستونوں کی منصوبہ بندی ایسا ماحول پیدا کرتی ہے جس میں بغیر کسی رکاوٹ کے تفریح اور کام کیا جا سکتا ھے۔
آپ U
شکل کے گھر کا چکر لگایئں آپکو لکڑی کا بنا ہوا لاوؑنج گرمی اور لطافت کا موقع دیتا ھے۔نیلی چمکدار کرسی اور پلنگ آپکو جھومتی ھوئی کیفیت دے گی۔
جدید باورچی خانے آپکو ایسے رنگدار جزیرے کا منظر پیش کرتے ھیں جو شیشے کی دیواروں اور لکڑی کے فرش سے بنے ھوتے ھیں۔شاندار سبز بیک سپلیش اور سفید الماریاں ایک انوکھی لک دیتی ھیں جبکہ ریٹرو طرظ کی کرسیاں اور میز آپکی پسند کی عکاسی کرتی ھیں۔
شیشے کی کھڑکیوں کے افراط کی وجہ سے اس پر سکون جگہ میں قدرتی روشنی افراط کے ساتھ داخل ہوتی ھے۔ایک طرف رکھا ھوا صوفہ پڑھنے کے لئے بہترین گوشہ مہیا کرتا ھےجبکہ کتابوں کی الماری بھوری اینٹوں کی دیوار کے ساتھ رکھی گئی ھے۔کتابوں اور سکول کے پرانے ڈیزایئن کے آہنی ستون ایک خاص نفیس قسم کا تاثر پیدا کرتے ھیں۔
گھر کا بہترین حصہ وہ ھے جو آپکو سونے کے کمرے سے شیشے کی دیواروں سے صحن کا پرگولا طرظ کا منظر پیش کرتا ھے۔U
شکل کی ساخت خاص کر واضح شیشے کی دیواروں کی وجہ سے ہر زاویہ سے ھریالی ھمیشہ مستقل حیثیت رکھتی ھے۔
جدید سونے کا کمرہ ایسی تخلیقی جگہ ھے جہاں آرام اور سکون ملتا ھے۔چھوٹی لکڑی کی کرسی اور نازک ٹانگوں کے ساتھ ایک پلنگ معیاری گھریلو نمود و نمائش میں اضافہ کرتی ھیں۔جبکہ اطراف میں لگی ٹایئلز اینٹیں اس جگہ کو خوشنما بناتی ھیں۔
باتھ روم کی سطحوں پر کھردری لکڑی کے ورق پہنائے جاتے ھیں۔یس منصوبے میں سفید فٹنگ مزید خوشنما بناتی ھے۔اور فریم کے بغیر بڑا مثلث نما شیشہ ایک جدت دیتا ھے۔شاور سٹال کے شیشے کے دروازے بغیر کسی رکاوٹ کے اس جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ھیں۔
U
شکل کا پچھلا حصہ ایک کھلا سائہ دار صحن کی طرف راستہ بناتا ھے جو کہ با ورچی خانے سے بآسانی دیکھا جا سکتا ھے۔یہ چیٹنگ ،ارام یا تازہ ھوا میں سانس لینے کے لئے بہترین جگہ ھے۔
اس گھر کا پچھلا حصہ سادہ ترین ھے جو کہ دور سے ایک جیتا جاگتا شاندار منظر پیش کرتا ھے۔شیشے کی دیواروں اور U
شکل کی ترتیب درمیان میں خلا کو پر کرنے کے لئے سر سبز احاطہ اس جگہ کو آرام دہ بناتا ھے۔گھر کے ایک طرف کھلا صحن ھوتا ھے جہاں آپ اصل میں بیٹھ کے اور اردگرد چہل قدمی کر کے بات چیت کر سکتے ھاین۔