اسلام آباد کی بیرونی حدود میں 2،700 اسکوئر فٹ کا ایک زبردست فیملی ولاء

Shenilashahzad Shenilashahzad
Kavardhara Villa , Inscape Designers Inscape Designers Rustic style bedroom
Loading admin actions …

انتہائ پر آسائش طرز رھائش سے بغلگیر ھونے کے لئے تیار ھو جائیے،اس شاھانہ اور پراثر ولاء کے ساتھ جو گھوٹی مھاراشترا میں ھے۔

پہاڑیوں اور ھریالی سے گھرے ھوئے ،یہ بڑے اور اسٹائلش گھر اگرچہ خوبصورت اور دھاتی ھے مگر پھر بھی انتھائ جدید اور ماڈرن ھے،تا کہ رھنے والے ھمیشہ آرام دہ رھیں۔خریدار کی یہ خواھش تھی کہ یہ گھر پوری فیملی کے لئے ایک ایسی الگ تھلگ  پناہ گاہ ھو جو شہر کے شور و غل سے دور ھو۔اور یہی کام داخلہ ڈیزائنرز اور ڈیکوریٹرز کے INSCAPE DESIGNERS نے ان کے لیے کیا۔

اس فن تعمیر کا خاصہ اس کا بیرونی طور پر ناھموار ھونا ھے ،اونچی نیچی سطحوں کو خوبصورتی سے جوڑا گیا ھے۔

اندرونی طور پر یہ کافی کشادہ ھے، کبھی دگنی اونچائ سے محظوظ ھوں تو کبھی قدرتی پتھروں اور درختوں سے ایک سادہ اور قدرتی تاثر دیں۔شفاف شیشے بے دریغ استعمال کیے گئے ھیں تا کہ ولاء کھلا ،ھوادار،عالیشان لگے اور اردگرد کا نظارہ بھر پور ھو، شوخ رنگ اور تخلیقی آرائش اس خطے کو اضافی پرکشش بناتا ھے۔

دور سے نظارہ

ھم سب اس انتہائ جدید ولاء سے ضرور محبت کریں گے جو ھرے ٹیلوں کے درمیان جڑا ھوا ھے۔

تیز لائنیں اور سوبر رنگ بیرونی طور پر دلکش نظارہ پیش کر رھے ھیں۔

قریب سے نظارہ

انتہائ حد تک شیشوں  استعمال اور سادہ مگر واضع فن تعمیر اس عمارت کو نفیس ،جدید اور ھوادار بناتا ھے۔اسٹائلش لائٹیں ، زبردست ھریالی ، اور پتھروں کی یہ دلکش گزرگاہ اس کو بلا شبہ مکمل بناتے ھیں۔

زبردست ربط سازی

پارکنگ جو کہ اوپری حصہ میں ھے،آپکو ایک پل نما گزرگاہ تک لے جاتی ھے جنہیں ستونوں نے سہارا دیا ھوا ھے ،یہ آپکو داخلی دروازے تک پہنچا دیتی ھے۔اس راہگزر کے بالکل ساتھ ھی خوبصورت قدرتی پتھروں کی دیوار ھے جو ایک خوبصورت دھاتی تصور پیش کر رھی ھے۔

بیرونی تفریح

ایک لکڑی کا  روایتی جھولا ،کانکریٹ کے محراب سے لٹک رھا ھے ، جو اس عمارت کا جز ھے، یہ اس لئے  تا کہ بڑی مقدار میں تفریح کا سامان ھو۔

دلکش داخلی دروازہ

قدرتی لکڑی اور پتھر اس داخلی دروازے کو بہت استقبالی اور آرام دہ بناتا ھے۔نیلے اور سفید رنگ کے پر نمود خاکے گرے رنگ کی دیوار کے ساتھ ایک تخلیقی تاثر دے رھے ھیں۔

خوبصورت رھائش

نرم ملائم اور جدید صوفے پر پرپل رنگ کے صوفہ پوش ،غیرمعمولی پہیوں والے کافی کے ٹیبل سیٹ ، اور ایک تصوراتی دیوار کے پینل اس بیٹھنے کے کمرے کو شاندار بناتا ھے۔شیشے کے سلائیڈنگ دروازے اس کمرے کو نہ صرف بڑی بالکونی  اور ارد گرد کے نظارے سے ملاتے ھیں بلکہ سورج کی روشنی بھی لاتے ھیں۔ 

کھلا اور ھوادار کھانے کا کمرہ

شیشے کے دروازوں کا شکریہ جن کے ذریعے یہ کھانے کا کمرہ ھوادار اور روشن بالکونی میں کھلتا ھے ،اور  کھانا کھانے والے باھر کے نظارے سے بھی لطف اندوذ ھو سکتے ھیں ۔ اس میں قدیم طرز کا فرنیچر کچھ دیسی لالٹینوں اور ایک لٹکنے والے لیمپ کے ساتھ ضم کیا گیا ھے۔

نیچر کے ساتھ جڑاؤ

 یہ اسٹائلش گول ٹیبل اور خوبصورت کرسیاں اس کشادہ بالکونی کو باھر کے نظارے سے ملانے یا تازہ ھوا میں سانس لینے کا کام دیتی ھے۔

خوبصورت کچن

متحرک آرائشی ٹائلیں،دیوار پر لگے لکڑی  کے شیلفز اور ھموار کیبنٹس اس کشادہ کچن کو جدید اور روایتی دونوں رخ دیتا ھے۔ایک بڑی کھڑکی کھانا پکانے کے دوران شیف کو باھر کے نظارے سے لطف اندوز بھی کرتی ھے۔الی نے اس کے ڈھانچے کو زمینی سطح کا تاثر دیا ھے۔

بہت اعلٰی سیڑھیاں

ایک لٹکتی ھوئ لکڑی کی سیڑھیاں ، آپ کو ایک بڑے پول تک لے جاتی ھے اور لچکدار تاروں سے لٹکتی یہ سیڑھیاں بھت تخلیقی ھیں۔پتھروں اور ھریالی نے اس کے ڈھانچہ کو زمینی تاثر دیا ھے۔

سونے کے کمرے کا نظارہ

بڑی شیشے کی کھڑکیاں اس کشادہ اور خوش ذوق فرنیچر والے سونے کے کمرے کے لیے مرکز نگاہ ھیں۔ لطف اندوذ کرنے والے نظارے بے مثال ھیں۔

دلپسند احساس

کالے اور سفید آرٹ کے نمونے اور پرنٹ کئے ھوئے کشن اس سونے کے کمرے کی شخصیت میں خوبصورت اضافہ ھیں ،اس کے علاوہ ایک بڑی شیشے کی کھڑکی اس کو باتھ روم کے ساتھ ملاتی ھے۔

سکون اور اطمئنان

خوبصورت نیلے رنگ کا تاثر ،ایک اینٹوں کی سطحی دیوار،شاندار لکڑی کا فرنیچر اور بڑی کھڑکیاں اس سونے کے کمرے کو پر سکون ،روشن ،کھلا اور آرام دہ بناتی ھیں

نو عمری

ھرے اور نیلے رنگ کا پرتعیش ملاپ اس سونے کے کمرے کو اھمیت دے رھا ھےاور قدیم طرز کا فرنیچر ایک نئ آرائشی اسکیم کا پتہ دیتا ھے۔

مضبوط اور زندہ دل

دیوار سے دیوار تک چمک اس مضبوط اور خوبصورت سونے کے کمرے کو بیرونی نظارے میں شاندار طریقے سے ڈبو دیتا ھے۔ گلابی اور بیج رنگ اس بڑے شیشے پر گویا حکومت کرتے ھیں جبکہ پلنگ کا تخلیقی سرھانا زبردست آئینے اور پرتعیش آرٹ کے نمونے سے ضم کیا گیا ھے۔

تازگی بخش باتھ روم

قدرتی پتھروں، گول کنکریوں اور پرانی سی لکڑی اس باتھ روم کو نہ صرف تازگی بخش بناتی ھےبلکہ اس کے حسن میں اضافہ بھی کرتی ھے ۔شاور کی جگہ پر بانس کا ڈیزائن ایک نیا تاثر دے رھے ھیں۔

لاکھوں میں ایک

ایک بہت تخلیقی اور روشن آرٹ کے نمونے اس باتھ کے اسٹائل اور جدت کوایک نیا پن دے رھے ھیں۔جبکہ پتھر سے بنی سنک اور لکڑی کے شیلفز زمینی تاثر کو نمایاں کر رھے ھیں ۔

ایک نظر اس کو بھی دیکھیں :ایک خوبصورت گھر  خوبصورت لائٹوں کے حل کے ساتھ ۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine