چھوٹے باغات میں تالاب بنوانے کے لیے ۱۳ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Piletas de hormigón, Piletas Crisci Piletas Crisci Modern pool
Loading admin actions …

گرم موسم میں تالاب کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا مگر یہ مت سوچیں کہ صرف اِس وجہ سے کہ آپ کا باغ یا عقبی صحن چھوٹا ہے، آپ اپنے گھر میں تالاب نہیں بنوا سکتے۔ آج کے ہومی فائی کے مضمون میں ہم آپ کو پِیشہ وروں کے منتخب کردہ ۱۳ خوبصورت تالاب دکھائیں گے جو چھوٹے باغ کے لیے بہترین ہیں۔ 

جی اب آپ کو گرمیوں کے تیز سورج کو صبر سے جھیلنے کی ضرورت نہیں اور اگر ابھی آپ کا بجٹ اِس کی اِجازَت نہیں دیتا تو آپ کو پیسے جمع کرنے شروع کر دینے چاہییں تا کہ آپ اگلی گرمیوں میں تالاب کا مزہ لے سکیں۔ چلیے دیکھتے ہیں کہ ان میں سے کون سا تالاب آپ کے گھر میں سب سے اچھا لگے گا۔

۱۔ انوکھا سا

خوبصورت نیلا تالاب، عرشے پر رکھی گئی کرسیاں، اور کچھ ہریالی۔ سورج کے نیچے سستی بھرا چھٹی کا دن گزرنے کے لیے اور کیا چاہیے؟

۲۔ دیوار کی سجاوٹ

مختلف بناوٹ والی دیوار اور سادہ گملوں کی مدد سے اپنے چھوٹے سے تالاب کی شان بڑھائیے۔

۳۔ لان کے درمیان میں

اگر آپ کے پاس تالاب کے کناروں پر عرشہ کرسی رکھنے کی جگہ نہیں تھی تو آپ کو اسے تالاب کے اندر رکھنے سے بھلا کون روک سکتا ہے؟

۴۔ چھت پر تفریح

ایک دلکش تالاب اور آبشار سے اپنی چھت کو ڈرامائی اندازِ دیجیئے۔

۵۔ فیشن ایبل

یہ تالاب، ہلکی سی آبشار اور کنارے میں لگے پودے اِس باغ کو یادگار بنا دیتے ہیں۔

۶۔ چھینٹے اُڑائیے

ایک گرم ٹب اور ٹھنڈے تالاب کے ساتھ ساتھ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ موسم کی پرواہ کیے بغیر اپنی پسند کے درجہ حرارت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

۷۔ اندھیری تیراکی

شام کے چاند کی روشنی میں اِس تالاب کو سراہیے۔

۸۔ سادہ

بغیر کسی باغ یا لان کے اپنے تالاب کی صفائی و تنظیم کو آسان بنائیے۔

۹۔ شیشے کی آڑ

بچوں اور پالتو جانوروں کو بلا اِجازَت تالاب میں گھسنے سے روکنے کا ایک اچھا طریقہ شیشے کی آڑ کا استعمال ہے، جو کہ نظر کا رستہ بھی نہیں روکتی۔

۱۰۔ بالکونی

اِس حَسِین لکڑی کے عرشے کے ساتھ آپ کا گھر تفریح کی آماج گاہ بن جائے گا۔

۱۱۔ اوپر سے دیکھئے

گہرے نیلے رنگ کے تالاب کا انتخاب کیجیے جو دیدہ زیب نظر آئے گا۔

۱۲۔ کونے میں

یہ پیارا ہے اور گرم دنوں کے لیے پر اثر بھی۔

۱۳۔ تیز دھار نلکوں کے ساتھ

ایک تالاب جس کی دو اطراف میں تیز دھار پانی گرتا ہو، آپ کو دھوپ میں جلنے سے بچائے گا۔ 

اور اِس آئیڈیا بک کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے: ۱۵ خوبصورت تالاب جو آپ کو تر و تازہ کر دیں گے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine