5 ایل- شکل کے باورچی خانے جو آپ کو حیران کر دیں گے

Namra Farman Namra Farman
Störmer Range, Hehku Hehku Minimalist kitchen
Loading admin actions …

باورچی خانے کا ڈیزائن درست ہونا ایک کارآمد جگہ کےلیے ضروری ہے جو اتنی ہی اچھی نظر بھی آتی ہے جتنی عملی ہوتی ہے۔ اور اگر آپ اپنے باورچی خانے کی تزئین و آرائش کرنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کو اسے ایل-شکل دینے پر سنجیدگی سےغور و فکر کرنا چاہیے۔ کسی بھی کچن ڈیزائن کرنے والے سے پوچھ لیجیے، وہ آپ کو یہ ہی بتائیں گے کہ ایل-شکل کا باورچی خانہ میزوں کے لیے سب سے ذیادہ جگہ فراہم کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صبح کھانے کے وقت گھر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی جگہ بھی فراہم کرتا ہے۔ ان وجہوں سے یہ ترتیب کسی بھی گھر کے لیے شاندار ہے۔ اگر آپ کو ابھی بھی پوری طرح سے یقین نہیں ہے کہ یہ ترتیب آپ کے لیے کام کرے گی تو آیئے کچھ مثالوں کی طرف چلتے ہیں جن کو دیکھ کر آپ کا ذہن اس ترتیب کے بارے میں ضرور بدل جائے گا-

1 ایک ھی رنگ کا استعمال

باقی کھلے گھر میں ایل-شکل کا کچن ایک عملی جگہ بنانے میں مدد دیتا ہے اور خوشنما بھی نظر آتا ہے۔ کم چوڑی الماریاں کچن کو جدید شکل دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی کچن کی لیے سب سے ضروری چیز جو کہ سامان رکھنے کی جگہ ہے، وہ بھی اس ڈیزائن میں وافر مقدار میں موجود ہے۔

1- استعمال میں آسان

سرمئی الماریوں کا علاوہ اس کچن کی شاندار بات یہ ہے کہ کسی بھی الگ کرنے والے دیوار کا استعمال کیے بغیر، یہ باورچی خانہ کھلا ہونے کا احساھ پیدا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میزوں کا اضافہ بھی کرتا ہے۔

3- ایک روایتی احساس

ایک ایل-شکل کا باورچی خانہ بنانے کے لیے آپ کو پوری طرح سے جدید ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جیسا کہ اس دلکش روایتی مثال سے ثابت ہوتا ہے۔ اس ترتیب کو اپنے گھر کے لیے نقل کرنا اس قدر آسان ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ الماریاں اور میزیں بہت شاندار ہیں اور ذرا اس فرش کی طرف تو دیکھئے.

4- ابھرتے ہوئے رنگ

Störmer Range, Hehku Hehku Minimalist kitchen

اگر آپ چاہتے ہیں کہ بیک وقت اپنے کچن میں نئے رنگوں کا تعارف بھی کرائیں اور ساتھ ہی کچھ غلط ہو جانے کا ڈر بھی نہ ہو تو ایل-شکل کا گھر آپ کا مقصد پورا کرنے میں آپ کی مدد کرے گا- ایک طرف رنگ برنگی میزوں کا تعارف اور دوسری طرف الماریوں کا، باورچی خانے کو مزید دلکش بناتا ہے۔

5- خوشنما کچن

ایک ایسے باورچی خانے کے لیے جو ہر انچ کا بھر پوراستعمال کرتا ہے، ایل-شکل بہترین ہے۔ آپ الماریوں کا ایسا استعمال کر سکتے ہیں جو دونوں دیواروں کے ساتھ گھل جاتی ہے اور بالکل جگہ ذائع نہیں کرتی! اس کے ساتھ سفید رنگ کا استعمال اس میں تروتازہ احساس پیدا کرتا ہے!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine