15 انتہائ آسان کچن DIY جو صرف دکھنے میں مہنگے ھیں

Shenilashahzad Shenilashahzad
Villa Our Time, DomusGaia DomusGaia Modern kitchen
Loading admin actions …

آپ کا کچن ایک ایسی جگہ ھے جوچھوٹے موٹے اضافوں سے فائدہ اٹھاتے ھوئے ماڈرن اور مہنگا تاثر دے سکتا ھے۔ تو کیا آپ کو پسند ھیں چند DIY ٹپس جو آپ کے کچن کو ایک ملین ڈالر کے کچن جیسا دکھا سکتے ھیں۔

اس بات کو نہ سوچیے کہ اسکا موجودہ کرنسی ریٹ کیا ھے، اسلیے کہ ھم بات کر رھے ھیں سستے آئیڈیاز کی جو دیکھنے میں انتہائ مہنگے لگتے ھیں۔آپکے دوست احباب اس بات سے بہت متاثر ھونگے کہ آپ نے ایک کچن پلانر کو بلواکر اپنی جگہ کو جدید بنوایا ھے مگر سچ صرف ھمیں ھی پتہ ھے۔

اور ھم راز کو راز رکھ سکتے ھیں----- اگر آپ چاھیں 

1۔ سستے سادے لٹکے ھوئے پیک شیلفز کا استعمال کریں تاکہ اضافی باسہولت محفوظ کرنے کی میسر ھو

یہ اگرچہ دلکش اور خوبصورت لگ رھے ھیں مگر ان کے وزن اٹھانے کی حد کو ضرور ذھن میں رکھیں۔

2۔ ٹینشن راڈ کا انتخاب کیجئیے بڑے چمچوں کو لٹکانے کے لیے

پلمبنگ کی چیزوں سے ایک دھاتی کاغذ کے تولیے کا ھینگر بنائیں

آپ کو اسکے لیے کچھ 90 ڈگری کے مڑے ھوئے اور سیدھے پائپوں کی ضرورت ھوگی۔

کچھ اضافی اسٹوریج کے لیے اضافی مضبوط ھکس کیبینٹس کے اندرونی دروازے پر چپکائیں

صاف ستھرے کاؤنٹرکا مزہ اٹھائیں

5۔ سیلف کے بریکیٹس کو سنھری رنگ میں پینٹ کریں ایک انفرادی تاثر کے لیے

یہ بہت سادہ لیکن متاثرکن ھے۔

6۔ ماڈرن تاثر کے لیے پرانی نمک اور مرچ دانیوں کو مدھم رنگ کے پینٹ کریں

7۔ ایک پیٹرن بنا ھوا رنر زمین پر بچھائیے

یہ پوری جگہ کو یکجا اور مکمل کردیتا ھے۔ قالین کو چپکانے کی ٹیپ لگانا مت بھولیے گا۔

8۔ لائیٹوں کے شیڈز کو نکال دیجئیے تا کہ وہ جدید صنعتی تاثر دے

چھوٹے فنکی بلبوں میں پیسہ لگانا بھی ایک ھوشیار قدم ھوگا۔

9.سنک کے پیچھے والی پہلے سے موجود ٹائلوں پر چھاپے لگا کر حسین بنائیں

آپ بالکل سادی ٹائلوں پر دیرپا مارکر سے ڈیزائن بنا سکتے ھیں۔

11۔ کاؤنٹر کی اوپری سطح پر ماربل اسٹائل کا پیچھے سے چپکنے والا پلاسٹک لگا کر زبردست کر سکتے ھیں

لیمپ کی اندرونی سطح پر دھاتی رنگ کا سپرے کریں

دھاتی رنگ اس کو جدت دے گا۔

13۔ کیبنٹس پر مہنگے ھینڈل لگائیں

یہ گھر کو سنوارنے کا ایک یقینی طریقہ ھے جس سے آپ کی ساری چیزیں مہنگی لگیں گی۔

14۔شیشے کے دروازوں پر روایتی دھات کی نقل لگائیں

ایک روایتی مہنگے تاثر کے لیے

15۔ لکڑی کے کیبنٹس کے ساتھ فری اسٹائل کی سطح وال رندا استعمال کیجیئے۔

مزید DIY ٹپس کے لیے اس آئیڈیا بک پر نظر ڈالیں: 20 کم خرچ DIY کے آئیڈیاز جن کو ھر کوئ بنا سکتا ھے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine