گھر کی دیواروں کو کپڑے کے وال پیپر کی مدد سے خُود خوبصورت بنایئں

M Usman M Usman
Bold & Noble South Downs Wallpaper, Bold & Noble Bold & Noble Modern walls & floors
Loading admin actions …

کچھ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں۔ اپنے ذہنی اختراع اور جدت طرازی سے اپنے گھر کو منفرد، دلچسپ اور اپنی شخصیت کا آئینہ دار بنا لیتے ہیں۔ اسی لئے خُود سے وال پیپر لگانے کا یہ عمل بھی پورے خاندان کے لئے ہفتے بھر کا دلچسپ مشغلہ ثابت ہوسکتا ہے۔

کپڑے کا وال پیپر خُود سے چپکانے کے عمل کو یہ تجاویز و تراکیب آسان تر بناتی ہیں۔ ان تجاویز میں آپ کو شروع سے لے کر آخر تک پیش آنے والی رکاوٹوں کا حل بتایاگیا ہے۔ ہو سکتا ہے گھر کو شاندار طریقے سے سجانے کے اس آئیڈیا کو شروع کرنے سے آپ ہچکچا رہے ہوں مگر ایک دفعہ کوشش ضرور کریں۔ ایک دیوار سے شروع کریں اور کرتے چلے جائیں۔ آخرکار گھر کے ہر کمرے میں بنے ہوئے یہ شاہکار آپ کو مسحور کر دیں گئے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ جب چاہیں اس میں تبدیلی لا سکتے ہیں اور استعمال شدہ کپڑے کو دوبارہ استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ لہذا میز کے لئے نئے کپڑے کا معاملہ بھی حل ہو گیا۔

کپڑے کا انتخاب

کپڑے کو وال پیپر کے طور پر استعمال کرنے سے آپ اپنی شخصیت کی جھلک گھر کی دیواروں میں نمایاں کر سکتے ہیں۔ کپڑے کا انتخاب بھی کچھ ایسا مشکل نہیں ہے، باریک کاٹن ایک بہتر ترجیح ہے اور پُرانی بستر کی چادریں جن کو کبھی استعمال نہیں کیاگیا ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اپنے پہلے ایسے منصوبے کے لئے یہ سستا اور بہتر انتخاب ہے، لہذا پیسے خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ گھریلو کپڑوں کو استعمال کیا جائے۔

سب سے پہلے تو دیوار کا انتخاب کریں اور پھر اسکی پیمائش کریں۔ تعمیری اور متحرک رنگوں کا استعمال آپکی رہائش کو ممتاز بنا دے گا۔ اگر آپ باترتیب نقوش چاہتے ہیں تو چھوٹے پرنٹ والا کپڑا استعمال کریں اس میں زیادہ ترتیب ہوگی بانسبت بڑے نقوش کی جن میں کپڑا بھی زیادہ استعمال ہوتا ہے اور اسے مہنگا بنا دیتا ہے۔ دلکش اور تازہ ترین پرنٹ آئیڈیاز کے لئے ایک خصوصی گھر میں دیوار کی آرائش کے 7 طریقے دیکھئے۔

آلات اور سامان

اب جبکہ آپ نے کپڑا خرید لیا ہے، ہمیں ایسے آلات اور سامان کی ضرورت ہوگی جس سے ہم یہ کام تیز اور موثرطریقے سے مکمل کر سکیں۔ کپڑے کو دیوار کے ساتھ چپکانے کے لئے کلف استعمال ہوتی ہے، اس کے دو طریقے ہیں: پہلا طریقہ بازار سے ملنے والی سپرے ہے جبکہ دوسرے طریقے میں ہم خود سے گھر پر لئی تیار سکتے ہیں۔ دیوار کے ساتھ کپڑے کو صحیح طرح چپکانے کے لئے ضروری ہے کہ  اس کو مطلوبہ مقدار میں کاٹا گیا ہو۔ اس کام کے لئے ہمیں قینچیوں کا ایک جوڑا، رنگ کرنے والا رولر یا بڑا بُرش، نوکدار چاقو اور لئی(کلف) کی ضرورت ہو گی۔ ہمیشہ ضرورت سے زیادہ لئی بنائیں تاکہ کپڑے کو چپکانے کے بعد اس کے کناروں تک پہنچ سکے۔ لئی کا مرکب بنانے کے لئے مکئی کے میدہ کو گرم پانی میں ڈالیں پھر گاڑھا اور ٹھنڈا ہونے پر استعمال کریں۔

کام سے پہلے کی تیاری

کسی بھی کام کو شروع کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ سازوسامان ایک جگہ پڑا ہوا ہے تاکہ کام کے دوران آسانی رہے۔ اسی طرح وال پیپر کو لگانے کے لئے آپ کو کپڑے، لئی اور دیواروں کو تیار کرنا ہوگا۔ دیوار کو کسی نرم چیز کے ساتھ صاف کریں اور پھر سوراخ وغیرہ بند کردیں۔ لئی کو سوکھنے دیں اور ابھرے ہوئے حصوں کی صفائی کر دیں، پھر کسی پرانے گیلے کپڑے کو دیوار پر پھیریں اور خشک ہونے کے لئے تین گھنٹے چھوڑ دیں۔

اس کے بعد وال پیپر کی پیمائش کریں اور دیوار کے ساتھ صحیح طرح لگانے کے لئے اس کو مطلوبہ مقدار کے مطابق کاٹیں۔ چپکانے کے عمل کو شروع کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ لئی قریب ہے اور ٹھنڈی حالت میں ہے۔ اگر آپ کے کپڑے کا رنگ چمکدار ہے تو اس کو چپکانے سے پہلے دھو کر سکھا لیں۔

کپڑے کو دیوار کے ساتھ چپکانا

وال پیپر کو دیوار کے ساتھ چپکاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ دو مختلف حصے جوڑتے ہوئے کپڑے کا مجموعی پرنٹ برقرار رہے، یہی بات وال پیپر کو بے جوڑ اور مکمل بناتی ہے۔ لئی کو براہ راست دیوار پر لگانے سے کام کا آغاز کریں،برش کوآمیزہ میں ڈبوئیں اور دیوار پر اوپر سے نیچے پھیلاتے جائیں۔ 

اب وال پیپر کو اوپر سے نیچے ترتیب کے ساتھ دیوار سے چپکانا شروع کریں۔ ہموار سطع اور ترتیب کے ساتھ اوپر سے نیچے کی طرف کام کا آغاز کریں اور اگر ضرورت ہو تو لئی کا اضافہ کرتے جائیں۔  ہو سکتا ہے کپڑے کے نیچے  بُلبلے بن جائیں، کسی ہموار چیز کے ذریعے ان کو ختم کر دیں۔

بظاہر یہ کام تھکا دینے والا ہے مگر خود سے کام کرنے دوران آپ کے گھر میں رونق لگی رہے گی، جبکہ وال پیپر کی صورت میں ہونے والا دلچسپ اضافہ اس کے علاوہ ہے۔

کانٹ چھانٹ

کانٹ چھانٹ سے ہماری مراد ساکٹ، مختلف کنارے اور آتش دان جیسی جگہیں ہیں جہاں نوکدار چاقو یا قینچی کے ساتھ  کپڑے کو احتیاط سے کاٹا جاتا ہے۔ 

یہ کام وال پیپر کو ہر طرح سے صاف ستھرا بنانے کے لئے ضروری ہے۔ دیوار کے ساتھ موجود ان چیزوں کی وجہ سے کپڑے کو نوکدار چاقو کے ذریعے ہی نفاست سے کاٹا جا سکتا ہے، قینچی سے نفاست اور معیار میں کمی آ سکتی ہے۔

اب پیوند لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی کنارہ اکھڑا ہوا نہ ہو یا اپنی جگہ سے ہلا ہوا نہ ہو۔ کناروں پر لئی کی مقدار بڑھا دیں تا کہ وہ چپکے رہیں اور صاف نظر آئیں۔

کناروں کی آرائش کے ساتھ وال پیپر کے مزید ڈیزائن دیکھنے کے لئے پیپر مُون(Paper Moon) کو ملاحظہ کریں۔

اختتامی حصہ

اپنے وال پیپر کے مجموعی تاثر کو قائم رکھتے ہوئے ایک دیوار کو اپنی مرضی کے رنگ سے نمایاں کریں اور باقی دیواروں کو ہلکے رنگوں سے مزین کریں۔ پھر کمرے میں جگہ کو گھیرنے کے لئے وال پیپر میں موجود کسی رنگ کے گاؤتکیوں کا اضافہ کریں۔ 

کیا دیوار کے ساتھ مزید لوازمات کا اضافہ کیا جا سکتا ہے؟ کتابوں اور پھولدان کے لئے شیلف کے بارے میں کیا خیال ہے۔ کمرے کے فطری انداز کو دیکھتے ہوئے روشنی کا اضافہ بھی کریں۔ 

کمرے کو ہر طرح سے مکمل اور مہمانوں کا خوش آمدید کہنے کے لئے جدید انداز کے قالین اور پھولوں کا اضافہ کریں، جو نہ صرف باہر کے موسم کو اندر کھینچ لائے گا بلکہ حیرت انگیز خوشبو کا اضافہ بھی ہو گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو اپنی مدد آپ کے تحت تخلیق کیا گیا ہومی فائی کا یہ آئیڈیا پسند آیا ہوگا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine