اپنے مہمانوں کو خوش آمدید اور مسرور محسوس کروانے کے لئے 11 چالیں

Namra Farman Namra Farman
Art Everywhere, JUNIQE JUNIQE Minimalist dining room
Loading admin actions …

اپنا گھر ہونے کے لیے صرف یہ ہی کافی نہیں کہ اپنے لیے ایک آرام دہ جگہ بنائی جائے،بلکہ یہ ان لوگوں سے متعلق بھی ہے جو آپ کے ٹھکانے کادورہ کرتے ہیں ۔ مہمان ، دوست اور خاندان , یہ تمام مہمان آپ کے مکان کو گھر بناتے ہیں ، تو اس لیے ضروری ہے کہ آپ ایک ایسی جگہ بنائیں جو کہ مہمان نواز ہو۔

خوش قسمتی سے ، اپنے مہمانوں کو مسرورمحسوس کرانا آسان ہے۔سادہ اور بنیادی ضروریات فراہم کرنا شروعات ہے، مگر اسے لوازمات سے روشن اور زیادہ بڑھایا جا سکتا ہے۔۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کونسی ۱۱ تدابیر ہیں  جو کہ مہمانوں کے لیے آپ کے گھر کو سجائیں گی تو ذیل میں ملاحضہ کریں۔

1-یہ سب روشنی میں ہے۔

روشنی اہم ہے یہ امر یقینی بنانے کے لیے کہ ماحول خوش آئیند ہے، اور یہ کہ آپ کے مہمان اس میں خوشی محسوس کریں ، روشنی کے زیادہ سے زیادہ ذخائر شامل کریں اور ڈائریکٹ روشنی سے پرہیز کریں جو کہ اکثر جراثیم سے پاک روشنی لگتی ہے۔

2-ٹیکسٹائل اور لوازمات

بہت سی شاندار ڈالیاں ، کشن اور قالین آپکے گھر کو نرم بناتے ہیں ، اور آپ کے مہمانوں کوخوش آمدید، چست اور آرام دہ محسوس کراتی ہے۔

3-ایک صاف بے ترتیبی سے پاک داخلہ

یہاں پر ایک ایسے گھر جو بے ترتیبی سے پڑا ہوا ہے ، اس سے برااور کچھ نہیں ہو سکتا۔ اپنے داخلہ گاہ کو صاف کرنے کے لیے وقت نکالیں ۔ ایسی تمام اشیاءجو اب آپ کے مقصد کی نہیں اسے عطیہ کر دیں یا بیچ دیں ۔

4--تا زہ ماحول اور گردونواح

آپ کے گھر کوتازہ اور خوشگوار محسوس کروانے کے لیے ضروری ہے کہ کھڑکیوں کوکھول دیں تاکہ تازہ ہوا گھر میں داخل ہو سکے۔اپنے مکان میں اچھی ہوا اور اچھی ہوا کی گزرگاہ کے لیے گیلی اور باسی جگہوں سے گریز کریں

5-حفظان صحت کے مطابق غسل خانہ

اس سے برا اور کچھ نہیں کہ آپ کسی کے گھر جائیں اور آپ کو اندازہ ہو کہ انکا باتھ روم گندا اور بدبو دار ہے۔اپنے غسل خانہ کوصاف رکھیں اور بدبو دور کرنے کے لیے پر فیومز استعمال کریں ۔

6-قدرتی روشنی کا ذخیرہ

قدرتی روشنی فوراً ہی کھلی ، ہواداراور مدعو کرنے والی جگہ کا احساس دلاتی ہے۔سورج کی روشنی کو پر دوں اور بڑی کھڑ کیوں کی مدد سے زیادہ کریں ۔

7- باورچی خانہ ایک سماجی جگہ کے ساتھ

کچن کے ڈیزائنز نے بغیر کسی وجہ کے کھانے کی جگہوں کو نشستوں اور میز کے ساتھ نہیں بنایا۔اگر آپکی جگہ میں کوئی تفریحی یا سماجی جگہ نہیں ، تو یہ ناخوش آئند یا تنہا لگے گی۔

8-اسنیکس ، ڈرنکس اور خوش ذائقہ

آپکے پاس ہمیشہ مہمانوں کے لیے اسنیکس ہونے چا ہیے۔اپنی الماری میں سوڈا، خوش ذائقہ لوازمات ہر وقت موجود رکھیں جو کہ مہمانوں کے کسی بھی وقت آمد پر پیش کیے جا سکیں ۔

9-زیادہ مقدار میں زیرِ بحث چیزیں

اپنے مہمانوں کو اکیلا نہ چھوڑیں ، زیادہ مقدار میں آنکھوں کو لبھانے والے لوازمات جو کہ آپ کے چھوٹے مباحثوں کو خوش آمدید کہے اور عجیب خا موشی سے پرہیز کریں ۔

10-ایک جیکٹ یا ہیٹ کو لٹکانے کی جگہ

یقینی بنائیں کے آپکے مہمانوں کے پاس جیکٹ اور دوسری چیزیں رکھنے کے لیے جگہ ہو،جسکے لیے اپنے سامنے کے دروازے پر ریک لگائیں ۔

11-ایک آرام دہ مہمانوں کے لیے کمرہ

ضروری ہے ، اگر آپکے مہمان رات کو رکنا چاہیں تو ایک اچھا سا سجا ہوا کمراہ، شاندار قالین، ہلکی روشنی اور متوازن سجاوٹ رکھتا ہو۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine