اپنے گھر کی وضع قطع کو بہتر بنائیں

Hamna—Homify Hamna—Homify
APPARTEMENT SIMON BOLIVAR 35 M2, cristina velani cristina velani Modern living room
Loading admin actions …

گھر کی وضع قطع میں تبدیلی ایک مشکل کام ہے۔ مگر درست خیالات اور انداز کے ساتھ بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

آپ کے گھر کا دیوان خانہ بہت اہم گوشہ ہوتا ہے۔ ادھر بیٹھ کر آپ مہمانوں کے ساتھ گپ شپ بھی کر سکتے ہیں اور آرام سے بیٹھ کر ٹی۔وی بھی دیکھ سکتے ہیں یا کتاب پڑھ سکتے ہیں۔

 اصل بات یہ ہے کہ دیوان خانہ آرام دہ اور پر سکون ہو اور کار آمد بھی ہو۔ اچھی آرائش بھی ہونی چاہیے مگر زیادہ بھرا ہوا بھی نہیں ہونا چاہیے۔ خاص طور پر اگر جگہ چھوٹی ہو۔

مشکل لگ رہا ہے؟ پریشان نہ ہوں۔ ہم آپ کو آج کے ہومیفائی میں بہت سے انداز بتائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے چھوٹے دیوان خانے کی وضع قطع بہت آرام سے بہتر بنا سکتے ہیں

ترتیب 1: چھوٹا صوفہ اور کرسی

Loft parisien, Meero Meero Industrial style living room

ایک اچھے اور کار آمد دیوان خانے میں زیادہ بیٹھنے کی جگہ موجود ہونی چاہیے۔ ایک چھوٹے صوفے اور ایک کرسی سے اس تھوڑی سی جگہ میں بھی پانچ چھ لوگ آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔ درمیان میں میز اور غالیچے کی موجودگی کے باوجود بھی یہ جگہ ابھی بھی کشادہ لگ رہی ہے۔

ترتیب 2: صوفہ اور کافی کی میز

دیکھیں! کیا یہ ایک کلاسیک انداز نہیں؟ اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تو یہ انداز آپ کے لیے بہترین ہے۔ بہت زیادہ فرنیچر جیسے شیلف، بڑی میز اور کرسیاں بھرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ صرف ضروری اشیاء رکھیں۔

یاد رکھیں چھوٹی جگہوں کے لیے ہلکے رنگ جیسے سفید، خاکی اور ہلکا بھورا رنگ بہترین ہیں۔ اور سادہ فرنیچر کے ساتھ یہ بہت ہی اچھے لگتے ہیں.

ترتیب 3: کونوں کا استعمال

بات آۓ چھوٹے دیوان خانے کی تو آپ کو ہر کونہ استعمال کرنا چاہیے۔ آپ ایسی جگہ بالکل بھی نہیں چاہیں گے جو بیچ سے بھری ہوتی ہو اور کونے بالکل خالی اور غیر کار آمد ہوں۔                                                                                    

جس طرح اس تصویر میں ماہرین نے کونے کو استعمال کرتے ہوۓ صوفہ ادھر رکھ دیا ہے۔ اب یہ جگہ دیکھیں کتنی کشادہ لگ رہی ہے۔

ترتیب 4: صوفے کے سامنے ٹی۔وی رکھیں

یہ ایک عام خیال کی بات ہے کہ اگر آپ ٹی۔وی دیکھنا چاہتے ہیں تو اسے صوفے کی بالکل سامنے والی دیوار پر لگائیں۔

اگر دیوان خانہ زیادہ پتلا نہیں ہے تو آپ مدھم رنگ کے ٹی۔وی کیبنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ سفید صوفے اور کرسی کے ساتھ گہرے رنگ کے کشن اور تصویر بہت دلکش انداز دے رہی ہے۔

ترتیب 5: L کی شکل کا صوفہ

اگر آپ کا دیوان خانہ کھلے منصوبے والا ہے تو پھر آپ اس طرح کے صوفے با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس طرح کے صوفے نہ صرف زیادہ لوگوں کو بٹھا سکتے ہیں بلکہ آپ ادھر آرام سے لیٹ کر ٹی۔وی بھی دیکھ سکتے ہیں یا کتاب پڑھ سکتے ہیں۔

ترتیب 6: صوفہ بستر

ایک چھوٹے اپارٹمنٹ کے لیے صوفے والا بستر بہترین ہے۔ اس طرح کا فرنیچر سٹوڈیو اپارٹمنٹ کے لیے بہت بہترین ثابت ہو گا۔

اس طرح کے صوفے کھینچ کر بستر جن جاتے ہیں یعنی صرف ایک منٹ میں آپ کا دیوان خانہ خوابگاہ میں تبدیل ہو جاۓ گا۔ یہ زیادہ مہنگے بھی نہیں ہوتے اور آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں پڑیں گے

ترتیب 7: صوفوں سے دور رہیں

اگر آپ کا دیوان خانہ بہت ہی چھوٹا ہے مگر آپ اس کی آرائش کرنا چاہتے ہیں تو یہ انداز آپ کے لیے بہترین ہے۔ سادہ اور جدید فرنیچر ( جس میں صوفے بالکل بھی شامل نہ ہوں ) استعمال کریں۔ جدید اور دلکش کرسیاں اور غالیچہ بہترین رہے گا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine