آپ کے گھر کی سجاوٹ میں زرد رنگ کا کمال

usranaz usranaz
Beach House, Prego Sem Estopa by Ana Cordeiro Prego Sem Estopa by Ana Cordeiro Modern living room
Loading admin actions …

آپ کے گھر کی سجاوٹ کو متاثر کرنے والے رنگوں میں زرد رنگ سب پر غالب ھے،باقی رنگوں کی طرح یہ رنگ اپنی چمک کی وجہ سے اتنا مناسب نہیں ھے اسلیے اس کو استعمال کرتے وقت انتہائی احتیاط برتنی چاہئے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کتنا زیادہ زرد رنگ کو پسند کرتے ہیں. آج ہم ھومی فائی پر ایسے ماڈلز پیش کر رہے ہیں جن کے اندرونی حصوں میں پیلا رنگ استعمال کر کے فنِ تعمیر کو پرکشش بنایا گیا ھے۔

زرد فرنیچر

اس تصویر میں فرنیچر کا زرد رنگ باقی رنگوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ھے،جہاں سبز اور زرد رنگ کا حسین امتزاج کے ساتھ سفید رنگ توازان پیدا کر رہا ھے۔جبکہ اس کمرے میں زرد رنگ سب پر غالب ھے۔ فرنیچر میں زرد رنگ اور قالین میں زرد رنگ کی جھلک،اور سبزاور سفید رنگ کے ساتھ امتزاج اعلیٰ سطح کی دلکشی پیدا کر رہا ھے۔

چند سادہ ٹچ

قدرتی روشنی میں نہایا اس کمرے میں زرد رنگ کا احساس پورے علاقے پر غالب ھے۔ زرد رنگ کا لیمپ اور گلدان نمایاں دلکشی اور انفرادیت پیدا کر رہا ھے۔

زرد تولئے (دستر خوان)

آپ اپنے غسل خانہ اور باورچی خانہ کے تولیؤں میں زرد رنگ استعمال کر سکتے ہیں،یہ سائز میں چھوٹے ھونے کے ساتھ متاثر کن ھوتے ہیں۔ مختلف رنگوں کے ساتھ اس رنگ کا شیڈ دلکشی کو بڑھاتا ھے۔اپنے روشن اور تیز چمک کی وجہ یسے یہ دیگر رنگوں اور دیگر اشیاٰء پر ہمیشہ غالب رہتا ھے۔

دیگر روشن رنگوں کے ساتھ حسین امتزاج

زرد رنگ اپنے نارمل ہلکے پن اور آرام دہ حالت میں آ جاتا ھے جب یہ بہت ہی طاقتور اورتیز  رنگوںجیسے تیز سرخ اور نیلا اور انتہائی سبز رنگوں کا ملاپ ھوتا ھے۔  رنگوں یہ کا کمال ھے کہ وہ دوسرے رنگوں کے ساتھ اور زیادہ کھل جاتے ہیں، رنگوں کی یہ سائنس آپ نے دریافت کرنی ھے جو کہ پوشیدہ ھوتی ھے۔ خاص کر آپ کے اپنے کمرے میں جو کہ زیادہ متاثر کن اور خوشنما دکھائی دیتے ہیں۔

زرد باورچی خانہ

زرد باورچی خانہ میں بہت کم ڈیزائن ہیں،لیکن یہ کافی زیادہ دلچسپ اور منفرد ڈیزائن رکھتے ہیں۔کوشش کریں کہ پورے باورچی خانہ کی بجائے کسی ایک حصہ کو زرد رنگ دیں۔اس طرح سے زرد رنگ معتدل باورچی خانہ پر اثر انداز نہیں ھوگا اور اسکی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔ جیسا کہ آپ الماریوں کے اوپری حصۓ یا نچلے حصے میں زرد رنگ کریں لیکن پوری الماری کو زرد مت کریں۔

زرد دیواریں

ہم دیوارں پر زرد پینٹ کر سکتے ہیں اور ان پر طاقتور قدرتی روشنی کا عکس ان کی خوبصورتی کو بڑھا دیتا ھے۔ زرد رنگ کو دیگر رنگوں سے ملا کر دیواروں پر خوبصورت نقش و نگار کرنے کا ایک اور جدید طریقہ ھے۔ اس کا فائدہ یہ ھو گا کہ زرد رنگ غالب ھونے کی بجائے دلکشی میں اضافہ کرے گا۔ زرد اور سفید رنگ جو ایک دوسرے کے بلکل الٹ ہیں ان دونوں کے ملاپ سے ایک معتدل اور پر کشش ماحول تخلیق ھوتا ھے،جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ھے۔

صوفہ اور فرنیچر

صرف ایک ہی ٹچ دیں یا صرف ایک حصے کو زرد رنگ دیں جیسا کہ ہم باورچی خانہ میں استعمال کر چکے ہیں۔ہم اسی ترتیب کو دہرائیں گےچھت اور دیواروں کے ساتھ ہم سرمئی فرش کے علاقے میں ایک زرد صوفہ استعمال کریں۔

چھوٹےچھوٹے فرنیچرکا استعمال

ہم اس بات سے متفق ہیں کہ زرد رنگ اپنے روشن اور تیز چمک کی وجہ ڈیزائنوں میں بہت کم استعمال ھوتا ھے۔اس وجہ سے ہم آپ کو یہ مشورہ دیں گے کہ اپنے کمرے میں ایک چھوٹے سائز کا زرد رنگ کا فرنیچر استعمال کریں۔ یہ زرد فرنیچر اپنے تیز رنگ کی وجہ سے دیگر فرنیچر اور اشیاء سے مختلف نظر آئے گا اور اپنی انفرادی حیثیت رکھےگا۔ سفید دیواروں اور سرمئی فرش کے پسِ منظر میں اور لکڑی کے ہلکوں رنگوں میں زرد رنگ متاثر کن حیثیت رکھتا ھے۔

یہاں پر بھی

زرد رنگ کی طاقت کو غیر جانبدارانہ ماحول میں نرم ہلکے رنگوں کے مقابلے میں چیک کریں جیسا کہ سرمئی رنگ بہت پیارا رنگ ھےاوریہ زرد رنگ سے مل کر کسی بھی ڈیزائن کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں زندگی بھر دیتا ھے۔یہ اپنی دلکشی کی بدولت بصری کشش رکھتے ہیں جب کہ کچھ موقعوں پر جگہ کی کمی اس کی دلکشی پر اثر انداز ہوتی ھے۔

زرد اور سرمئی رنگ

سرمئ رنگ ہلکے رنگوں میں سب سے سادہ رنگ ھے جو کہ زرد رنگ کو سوُٹ بھی کرتا ھے۔آپ کو گھر کے اندر اس حیران کن سجاوٹ سے فائدہ اٹھانا چاہئے، تو پھر زرد اور سرمئی رنگ کے استعمال سے گھر کے رہائشی کمرے اور اسکی اشیاء کے دلکش اور متاثر کن ڈیزائن بنائیں، یہ ایک جدید اور اچھوتا قسم کا آئیڈیا ھے۔

بیرونی حصہ کی تازہ ھوا میں

باغ میں زرد رنگ کی چھتری استعمال کریں،یہ باغ کے پرکشش ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔اپنی دلکشی اور چمک کی وجہ سے یہ سورج کی روشنی میں مزید نکھار پیدا کرتا ھے۔ قدرتی روشنی میں اپنے روشن اور تیز چمک کی وجہ سے زرد رنگ سر سبز لان میں رنگوں میں ایک نئی روح پھونک دیتا ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine