لکڑی اور یک رنگی کبھی اتنی اچھی نہیں لگتی جیسے اس گھر میں

Namra Farman Namra Farman
Mieszkanie / Żoliborz, Michał Młynarczyk Fotograf Wnętrz Michał Młynarczyk Fotograf Wnętrz Modern style bedroom
Loading admin actions …

ہم نے اس گھر کی پسندیدہ تصاویر کا انتخاب کرنےکے بارے میں نہیں سوچا بلکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نئی سمت اختیار کر کے ان سب کو شامل کریں۔جوں جوں آپ نیچے جاتے جائیں گے آپ کو معلوم ہوتا جائے گا کہ ایسا کیوں ہے،کیونکہ ہر تصویر ایک نئی اور دلفریب چیز دکھاتی ہے۔وضع دار اسٹائل والے اچھے نمونے جن کی ہم تقلید کرنے کے قابل بننا چاہتے ہیں، تو ہم کیسے کچھ تصاویر کو چھوڑ کر کچھ کو دکھا سکتے ہیں؟ہم نہیں چاہتے کہ آپ اس گھر کی کسی بھی شاندار تفصیل سے مہروم رہیں جو اس گھر کو بہت مخصوص بناتی ہیں۔تو ہم پہلے آپکو کچھ اشارے دیتے ہیں اور اس کے بعد آپ تصاویر دیکھیے گا۔ ہم سوچتے ہیں کہ انٹیرئر ڈیزائنر ایسا ہی چاہیں گے۔

حیران کن دیواری تصاویر یا باز انتقال چھاب۔۔۔ جو بھی آپ کریں اس گھر کی دیواری اشیاء کو نظرانداز نہ کریں۔ ہاں اس گھر بہت سادہ دیواریں بھی ہیں لیکن جس طرح مختلف نمونوں سے انہیں سجایا گیا ہے وہ بہت شاندار ہے۔اچھی روشنیاں۔اس گھر میں کہیں بھی آپ گندی لائٹس نہیں دیکھیں گے۔جھولتے ہوئے ننگے بلب، نیچے تک آتی روشنیاں،اور او ر تین کونوں والے اسٹینڈ پہ لگے لیمپس۔۔۔کچھ بھی بدمزہ نہیں۔

ڈیزائنر کی روشنیاں صرف اسٹائل کو ہی بہتر نہیں بنا رہی بلکہ کنٹراسٹ کو بھی بہت شاندار بنا رہی ہیں۔

رنگ دار تختے۔۔۔ہم جانتے ہیں کہ اکثر گھروں میں جہاں یک رنگی کا دعوی کیا جاتا ہے بہت سے کمرے بڑے رنگ برنگے ہوتے ہیں لیکن اس گھر میں ایسا نہیں۔

بے شک یہاں لونگ روم میں بہت سے تکیے ہیں لیکن وہ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔اور آپ جہاں بھی دیکھیں گے آپ کو  لکڑی کے ساتھ سفید،سرمئی اور سیاہ کا پرسکون سمندر نظر آئے گا۔دلفریب!

صحیح! باتیں کافی ہوئی اب تصاویر دیکھیے۔۔۔

دیواری نقشے

مرصع ڈیزائن

سرمئ رنگ کے مختلف شیڈز

حیران کن روشنی پہ ایک قریبی نظر

آلیشان تفصیل

اسکینڈی کی متاثر کن ڈیزائن

کلاسیک سفید.

ایک مختلف ذاویے سے

پڑھنے کا کمرہ

سیاہ اور سفید

دوہری خودنمائی

بھیگا ہوا کمرہ

لکڑی کے ڈیزائن

سب تفصیلی ہے

اسٹینڈنگ نہانے کا ٹب

حیران کن ڈیزائن

ہمارے پاس لکڑی ہے!

شاندار روشنیاں

آخری سجاوٹی نظر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine