ایک جدید خاندان کے لیے ایک متاثر کن گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Andar Modelo - Oeiras, Traço Magenta - Design de Interiores Traço Magenta - Design de Interiores Modern living room
Loading admin actions …

یہ سچ ہے کہ بہت سے لوگ گاؤں کی کھلی آب و ہوا سے محروم نہیں مگر پھر بھی آج کے دور میں زیادہ تر لوگ شہروں میں رہتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ شہروں میں نوکریوں اور صنعتی اداروں کی بڑھتی تعداد کے ساتھ بہت سے لوگ شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کو نچلی منزل کے لیے بنایا گیا ایک انٹیریئر ڈیزائن دکھائیں گے جو منفرد طور پر آرام دہ ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جمالیات اور فعالیت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے کسی بھی چار دیواری کو ایک پاکستانی خاندان کے گھر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ 

یہ کام انٹیریئر ڈیزائن کے ماہرین نے سرانجام دیا ہے جو اپنے کام میں مانے ہوئے ہیں۔  

تو چلیے اپنے خوابوں کا گھر دیکھیے جو آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔

دیکھیں اور سمجھیں

دراصل شہر میں رہنے کے لیے کسی آرام سے ہاتھ دھونا ضروری نہیں۔ ایک بے مثال ڈیڑائن ٹیم اور ایک شاندار تعمیراتی ڈیزائن مل کر سب سے بہترین گھر بناتے ہیں۔ اس جگہ کی سمجھ بوجھ کے علاوہ اس مداخلت کا آخری نتیجہ آپ کو دکھائے گا کہ ایک پاکستانی خاندان کا گھر کیسا ہونا چاہیے۔

سیاق و سباق

یہ گھر تازہ ماحول اور دلکش قدرتی مناظر سے گھرا ہوا ہے۔ ڈیزائن ٹیم سے ایک ایسا گھر بنانے کر کہا گیا تھا جو اس میں رہنے والوں کو خوش کرے اور انہیں اس جگہ کی حقیقی خصوصیات سمجھائے۔

لاؤنج

اپنے سامنے رکھے گئے چیلنج کو دیکھتے ہوئے ٹیم نے زیادہ تر روایتی انداز رکھتے ہوئے اس میں کچھ جدت کا اضافہ کیا۔ پھر درمیانے رنگ شامل کیے گئے جو لکڑی کے گہرے رنگوں سے مل کر جگہ کی قدرتی خوبصورتی کو ابھارتے ہیں۔

کچن

اس کچن کی خوبصورتی کا مرکز بلاشبہ قدرتی روشنی ہے۔ شیشے کی کھڑکیوں اور دروازوں، جو اس جگہ کو بے پناہ روشن کرتے ہیں، کے علاوہ بنچ، فرش اور چھتوں کو سفید رکھا گیا ہے جو اس جگہ کی کشادگی میں کئی گنا زیادہ اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ رنگوں اور ترتیب کی سادگی کو صرف کھانے، برتنوں اور دوسرے کچن کے سامان نے توڑا ہے۔

آفس

آفس اس اپارٹمنٹ میں ہماری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ ترتیب، مواد اور پرسکون رنگ ایک دھیمے ماحول والی کام کرنے کی جگہ بناتے ہیں اور یہاں پہلے سے موجود عنصر کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ بڑی دیوار پر لگا سینکڑوں تصویروں سے مل کر بنا وال پیپر غیر متوقع طور پر خوشگوار پس منظر بناتا ہے۔

بچے

مختلف جگہوں کی تعمیراتی ہمہ گیری دکھاتے ہوئے ایک بچے کا کمرہ بھی تخلیق کیا گیا ہے۔ قدرتی روشنی اور لکڑی کے فرش سے میل کھاتا فرنیچر اور سجنوٹی سامان ایک ساتھ مل کر اس چار دیواری کو ایک پرسکون حصے میں تبدیل کر دیتا ہے۔

مرکزی خواب گاہ

مرکزی کمرے میں سرخ رنگ کے کچھ نمونوں کے علاوہ درمیانے رنگ چنے گئے۔ ہلکے رنگوں کے باوجود تمام فرنیچر اور آرائشی سامان احتیاط سے چنا گیا جس نے آخر میں ایک نفیس کمرہ بنایا۔ آخری نتیجہ ایک پرسکون اور اپنائیت بھرا ماحول تھا جو گھر کے اس حصے کے لیے لازمی ہے۔

باتھ روم

کیوں کہ اس محنت طلب کام میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جا سکتی تھی، باتھ روم کا سامان بھی گھر کے باقی حصوں کی طرح فعال ہے۔ ایک بار پھر درمیانے رنگوں اور ہمہ گیر فن تعمیر کو کچھ رنگوں کی مدد سے متوازن کیا گیا ہے جو اس حصے کو ایک نئی زندگی دے دیتا ہے۔ ان تصویروں کا ذکر کرنا تو بنتا ہے جو باتھ روم میں عام طور پر پائی نہیں جاتیں مگر یہاں دلچسپ ضرور نظر آ رہی ہیں۔

بالکونی

جیسا کہ اوپر دکھائی گئی تمام لاجواب جگہیں کافی نہیں تھیں، اس گھر میں بالکونیاں بھی موجود ہیں جو اس عمارت کو سانس لینے کا موقع دیتی ہیں۔ ان حصوں میں سجاوٹ کا مقصد انہیں پرسکون بنانا تھا تا کہ آپ اس خوشگوار جگہ سے گزرنا نہیں بلکہ وہاں رہنا چاہیں۔

یہاں ایک اور گھر دیکھیے: آپ کے لیے ایک حسین، دھوپ کے رخ پر بنا گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine