5 متاثر کن باورچی خانے کی تبدیلیاں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Oaklands, Haus12 Interiors Haus12 Interiors Modern kitchen
Loading admin actions …

جب آپ نے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے گھرکی ازسرِنو آرائش کرنی ہو تو سماجی میل ملاپ کی جگہیں مثلاً رہنے سہنے کا کمرہ ترجیح پا جاتے ہیں۔  تاہم آج کے جدید گھرانے کے گھر میں باورچی خانہ بھی اہم جگہ بن چکا ہے۔اب یہ گھر کے باقی حصوں سے بالکل الگ تھلگ نہیں ہے بلکہ سماجی میل جول کا ایک اہم مرکزبن چکا ہے۔ یہ کھانا بنانے اورکھانا کھانے کے دوران خاندان اور دوستوں کو اکھٹا کرتا ہے ۔ آج ہم نے آپ کے لئے  5 تبدیل شدہ باورچی خانے اکھٹے کئے ہیں تاکہ آپ امکانات کا جائزہ لے سکیں۔ چاہے باورچی خانہ کتنا ہی چھوٹا یا پرانا ہی کیوں نہ ہو یا آپ کا بجٹ کتنا ہی کم کیوں نہ ہو، حل ہمیشہ ممکن ہوتا ہے،آئیےذرا نظر ڈالئے۔

1۔پہلے

لکڑی کی ساخت والا تعمیراتی مسالہ لکڑی کے مقابلے میں سستا تو پڑتا ہےاور تعمیر کے وقت اچھا بھی بہت لگتا ہےلیکن پائیدار نہیں ہے۔جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ وقت گزرنے کے بعد لکڑی نما تختوں کی اوپری سطح اتر رہی ہے اور نیچے کےتعمیراتی مسالے کو نمایاں کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ بے ترتیبی سے رکھا سامان بھی باورچی خانے کے بارے میں کچھ اچھا تاثر قائم نہیں کر رہا۔  

بعد میں

واہ! نیا باورچی خانہ کھلا ہے، متناسب ہے اوراسمیں سبھی اعلیٰ معیار کے آلات لگائے گئے ہیں ۔ جزیرہ نما کھانا بنانے کا سٹیشن اسکووسیع، کشادہ اور خوشنما بنا رہاہے۔ 

2۔ پہلے

اس بھورے رنگ کی پژمردہ بے ربطی کو کون برداشت کر سکتا ہے؟۔ ٹائلوں سے لیکر  کھانا پکانے کے سٹیشن تک، بھورا رنگ کچھ زیادہ ہی ہو گیا ہے۔ 

بعد میں

سفید اورسرمئی  رنگوں کا امتزاج بہت ہی اثرکن تبدیلی ہے۔ رنگوں کا یہ سادہ اور دیرپا امتزاج باورچی خانے کے لئے بہترین ہے، اسکا اثرآپ دیکھ سکتے ہیں۔ گھر کے مالکان کے پاس اب ایک سادہ اور طرحدار باورچی خانہ ہے جو کہ بھورے رنگ کے بھیانک خواب سے بہت بہتر ہے۔ 

3۔پہلے

بڑے شہروں جیسا کہ ہانگ کانگ میں دستیاب جگہ کم ہونے کے باعث چھوٹے باورچی خانے ایک عام سی بات ہے- لیکن یہ ضروری تو نہیں کہ وہ بے ترتیب اور ٹُھسے ہوئے ہوں۔ صحیح؟اس باورچی خانے کو سٹوریج کی زیادہ جگہ کی ضرورت تھی اور ہمارے ماہرین مدد کرنے کے لئے وہاں موجود تھے۔ 

بعد میں

باورچی خانے کی تبدیلی کے بعد لکڑی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ جوکہ جگہ کو ایک قدرتی کشش دے رہی ہے۔  سفید خانہ دار الماریاں اور ہم رنگ دستے سجاوٹ میں سادگی کو برقرار رکھ رہے ہیں۔ 

4۔ پہلے

ہم کہاں سے شروع کریں۔ یہ تو استعمال کے قابل ہی نہیں ہے۔ آئیے تبدیلی پر ذرا نظر ڈالتے ہیں۔ 

بعد میں

یہ نیا باورچی خانہ پرانے زمانے کے  دیہی باورچی خانے کے جیسے لگ رہا ہے جسکو خانہ دار الماریوں کے سجاوٹی سامنے کے حصوں اور بٹلر سنک سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ سفید سنگِ مرمر کےکاؤنٹراسکوبیش قیمت بنا رہے ہیں۔ 

5۔پہلے

خوفناک ٹائلوں والے فرش سے لیکر اوپر خانہ دار الماریوں تک اِس باورچی خانے میں سب کچھ بُرا ہے۔ یہ پرانے زمانے کا اور بد رنگ ہے۔ اسکو بُری طرح ایک تازہ آرائش کی ضرورت ہے۔ 

بعد میں

اور تبدیلی کے بعد اسکو ایک تازگی مل گئی ہے۔ ترتیب کی اس وسعتِ مکانی سے اندرونی اور بیرونی حصے آپس میں بہت شاندار طریقے سے منسلک ہوگئے ہیں۔ نئی سجاوٹ کم ترین ہے اور بہت ہی وضع دار ہے۔ بغیر دستوں کے خانہ دار الماریاں، کندہ لکڑی کی سطحیں اورسٹین لیس سٹیل کی ٹونٹیاں،کم سے کم سامان اورآرائش کا شوق رکھنے والے کسی فرد کے لئے کسی خواب کے پورا ہونے سے کم نہیں ہے۔

اگرآپ کو باورچی خانے کی یہ تبدیلیاں پسند آئی ہیں تو آپ کو یہ پڑھنا بھی اچھا لگے گا کسی ماہر کی طرح باورچی خانے کی اوپری سطحوں کی آرائش کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine