خوابگاہ کی سجاوٹ کے لیے 15 سادے مگر زبردست طریقے

Hamna—Homify Hamna—Homify
Choapan Decor by Erika Winters®Design, Erika Winters® Design Erika Winters® Design Eclectic style bedroom
Loading admin actions …

خوابگاہ کی سجاوٹ ایک ایسا کام ہے جس کا مقصد ہوتا ہے ایک ایسی جگہ تیار کرنا جدھر آپ کو آرام بھی ملے اور سکون بھی۔ جب آپ کو اگلے دن کام پر جانا ہوتا ہے تو آپ کو بھرپور آرام اور پرسکون نیند چاہیۓ ہوتی ہے۔

جب بات آۓ آپ کی خوابگاہ کی سجاوٹ کی تو آپ جو بھی انداز چاہیں، چاہے وہ جدید ہو یا سادہ، ان سب میں ہمیشہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر غور کرنا ہوتا ہے تاکہ ایک ایسا ماحول بن سکے جو آپ کی پسند کے مطابق ہو اور جدھر آپ پوری طرح پر سکون محسوس کر سکیں۔

اسی لیے آج  ہم آپ کے لیے لاۓ ہیں 15 ایسی خوابگاہوں کی تصاویر جو آپ کو آپ کی پسند کے کمرے کا چناؤ کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔

1- زیادہ سی تصاویر

آپ کی خوابگاہ آپ کی ذاتی جگہ ہوتی ہے جدھر آپ آرام سے بیٹھ کر پرانی یادیں تازہ کر سکتے ہیں۔ ایک دیوار پر لگی ڈھیر ساری تصاویر آپ کو آپ کی زندگی کے اہم مواقعوں کی یاد دلاۓ گی۔

2- پرانی سیڑھی کا استعمال

ایک پرانی سیڑھی بہت زبردست ذخیرہ کرنے کی جگہ یا لائبریری بن سکتی ہے۔ اب جدھر تک آپ کا ذہن جاۓ ادھر تک آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

3- دیوار پر لگے کپڑے کے ٹکڑے جو کہ بستر سے میچ کرتے ہوں

اگر آپ کے بستر کی چادر ایک بہت ہی زبردست اور مختلف انداز کی ہے تو آپ اسی کے کچھ ٹکڑے پیچھے دیوار کو سجانے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ 

4- منفرد روشنیاں

کون کہتا ہے کہ بستر کے ساتھ موجود لیمپ کو ٹیبل پر ہی رکھا ہونا چاہیۓ۔۔۔؟

5- فرنیچر پر رنگ کریں

اس طرح سے آپ پرانے فرنیچر کو دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں اور انہیں جدید اور زبردست بنا سکتے ہیں۔ 

6- قدرتی انداز

ایک بہت تھکن بھرے لمبے دن کے کام کے بعد جب آپ کو بہت سخت نیند آئی ہوئی ہو تو دیواروں اور فرش پر کیا گیا قدرتی رنگوں کا استعمال آپ کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگا۔ 

7- اپنے شوق کوآرائش کے لیے استعمال کریں

چاہے آپ کو شوق میوزک کا ہو، گیمز کا ہو یا سرفنگ کا، آپ اپنے کمرے کو ذاتی ٹچ دینے کے لیے اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ 

8- شاہانہ انداز

اس طرح کے ہلکے رنگ ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو کہ کلاسیک مشرق وسطی کے انداز کو پسند کرتے ہیں۔  

9- چھوٹی چھوٹی اسٹائلش تفصیلات

اس سنہری دھاتی انداز والی میز کے ساتھ جب کمرے کی سجاوٹ کی جاۓ تو سوچیں کہ اس کا کتنا اچھا نتیجہ نکلے گا۔

10- دیوار پر لگا خوبصورت روایتی انداز کا کپڑا

یہ ایک ایسا حل ہے جو کہ سالہا سال چل سکتا ہے۔ 

11- آرام سے بیٹھ کر پڑھنے کی جگہ

کبھی کبھی کمرے میں موجود کونوں کو بھی جب استعمال کیا جاۓ تو وہ آپ کے سارے کے سارے شوق پورے کرنے میں بھی کام آ سکتا ہے۔

12- رنگ اور ٹیکسچر

یہ انداز ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو کہ منفرد چیزیں رکھنے کے شوقین ہوتے ہیں اور جن کے پاس بہت سی کہانیاں موجود ہوتی ہیں۔

13- ملتی جلتی آرائش اور دیگر لوازمات

آپ اپنے گھر کے قریب کسی نرسری میں جائیں اور دیکھیں کہ آپ کے کمرے کے فرنیچر کے ساتھ کیا چیز سب سےاچھی لگے گی۔

14- سبزے کا رنگ

کبھی کبھی آپ بہت تھوڑی سی محنت اور اچھے ذوق سے بہت زبردست نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

15- رنگ، رنگ اور مزید رنگ

اس طرح آپ کمرے میں بہت زبردست، تازہ اور مثبت انداز لا سکتے ہیں۔

غیر دلچسپ خوابگاہ کو دلچسپ بنانے کے 10 متاثر کن خیالات

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine