ناقابلِ بحالی سے ازسرِ نو بحالی تک۔۔۔ایک گھرکی کہانی

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Remodelação de apartamento - Campo de Ourique, EAO - PORTUGAL ARQUITECTURA EAO - PORTUGAL ARQUITECTURA
Loading admin actions …

ہم نے کچھ انتہائی ناگفتہ بہ حالت گھردیکھے ہیں اور ہربارہمیں یقین ہوچکا تھا کہ اس گھر کو اب بچایا نہیں سکتا۔ مگرہربارماہرِتعمیرات اورکاریگروں نے انتہائی زبوں حال اور تباہ شدہ گھروں کی ازسرِنو بحالی کرکے ہمیں غلط ثابت کیا ہے۔ آج ہم آپکو ایسا ہی گھر دکھا رہے ہیں جسکے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ آپ بھی ہماری طرح ششدررہ جائیں گے کیونکہ اسکی تباہ حالی دیکھ کر کوئی یقین نہیں کر سکتا تھا کہ اسکو بچایا بھی جا سکتا تھا کجا یہ کہ وہ ایک خوبصورت گھر میں تبدیل ہوجائے۔ اس گھر کے بارے میں ہمیں یقین تھا کہ اسکو گرادیا جائے گا ۔ مگرایک بارہم پھرغلط ثابت ہوئے۔ تو آئیے ہمارے ساتھ اور زبردست تبدیلی کے اس سفرسے لطف اندوز ہوں۔  

پہلے۔ مکمل تباہ حال باورچی خانہ

بھلا کوئی اس باورچی خانے کو دیکھ کر یہ کیوں سوچے گا کہ اسکو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ اسمیں پہلے کا کچھ نہیں بچا، دیواریں گر رہی ہیں اور ناقابلِ استعمال خانہ دار الماریوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔ مشکل سے کوئی باورچی یہاں کھانا بنانے کے بارے میں سوچے گا۔ ہمارا خیال ہے کہ ہم اسکو دیکھتے ہی چلتے بنیں گے مگر کسی نے ایسا نہیں کیا۔ 

بعد میں ۔۔۔کیا یہ واقعی وہی کمرہ ہے

ہم آپکویقین دلاتے ہیں کہ یہ وہی کمرہ ہے۔ ہم نے یقین کرنے کے لئے کئی تجاویز اورمضامین کھنگالے کیونکہ تبدیلی اتنی عمدہ ہے کہ ہمیں خود بھی یقین نہیں آیا ۔کھلا، جدید اوراصلی تعمیرکی طرف صرف ایک ہلکے سے اشارے کے ساتھ( گرینائٹ کا طاقچہ جسمیں اوون لگا ہے) یہ اب ایک ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت باورچی خانہ ہے۔ 

پہلے۔ بنیاد کی طرف واپسی

اب دیکھئے کہ باورچی خانے کی بحالی کسطرح ممکن ہوئی۔ مالکان نے گھر خریدنے کے بعد ٹھیکیدار کو دیواروں سمیت اندرونی تعمیر کا ایک ایک حصہ اُکھاڑنے کو کہا ۔ یہ جاننے کے بعد کہ یہ گرا کر ازسر نو تعمیر اور آرائش کئے جانے کا ایک منصوبہ تھا ہم کچھ نتائج کی توقع کرسکتے ہیں۔ 

ٓ 

بعد میں۔ شاہانہ رہنے سہنے کا کمرہ

لکڑی کا پالش شدہ فرش،وضع دار سٹوریج اورڈیزائنر کی ڈیزائن شدہ کرسیاں اس سادہ سے رہنے سہنے کے کمرے میں ایک نئی روح پھونک رہی ہیں۔ ہموارسفید دیواروں کی وجہ سے یہ جگہ روشن، ہوادار اور بہت ہی باوقار لگ رہی ہے۔ حالانکہ معمول سے تھوڑی ہٹ کہ آرائش کی کنجائش نکل رہی ہے مگر ہمیں آرائش کا سادہ پن پسند آیا۔ 

بعد میں۔ اپنی زندگی کو روشنی سے بھریں

ہم نے کہا تھا کہ کچھ بہت ہی شاندار تبدیلیوں کی توقع رکھیں اور یہ سیڑھیاں ان میں سے غالباً سب سے بہترین تبدیلی ہے۔ سفید رنگ اور لکڑی کی آرائش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ چھوٹی روشنیاں ہیں جوگہرا اثر ڈال رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیوار پر لگی یہ روشنیاں ہمیں بہت پسند آئی ہیں۔ اور ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ کِسقدر قابلِ استعمال ہیں۔ 

بعد میں۔ کوئی جگہ نظرانداز نہیں کی گئی

آرائش کرتے وقت عموماً گھرمیں عام آمد ورفت اور زیادہ استعمال ہونے والی جگہوں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے مگر یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خوابگاہوں کی سجاوٹ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سٹوریج کا حل بہت خوبی سے نکالا گیا ہے، فرش نہایت عمدہ ہے اور قدرتی روشنی وافرمقدار میں آرہی ہے اور یہ سب اجزاء مل کراس خوابگاہ کو ایسی جگہ بنارہے ہیں جہاں ہم آرام سے خوابِ خرگوش کے مزے لے سکتے ہیں۔ 

گھر کی ازسرِ نو آرائش کے مزید تحاریک کے لئے اس مضمون کو ملاحظہ کریں  ایک کھنڈر گھرکی فیشن ایبل آرائش 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine