چھوٹے گھروں میں سامان رکھنے کے لیے ۹ حل

Resham Ejaz Resham Ejaz
The Tiny House Project, The Upcyclist The Upcyclist Eclectic style bedroom
Loading admin actions …

چھوٹے گھر شہر میں رہنے والوں میں سے بہت سوں کی حقیقت ہیں۔ کبھی شہر  میں میٹرو میں بیٹھ کر نیچے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے زمینی منظر کتنی جلدی تبدیل ہو رہا ہے۔ جہاں  ہر انچ قیمتی ہے اور اور ہر کونہ استعمال کیا جاتا ہے وہاں چھوٹے گھروں کے لیے سامان رکھنے کے مسائل کے حل وقت کی ضرورت ہیں۔ اب ہم سارا سامان سٹور میں نہیں بھر سکتے جن میں پہلے ہم وہ سب رکھتے تھے جس کی ضرورت نہ ہوتی یا جو رکھنے کی گھر میں جگہ نہ ہوتی۔اپ اپنے گھر میں سامان رکھنے کے سمجھدار طریقے چنیں جن میں آپ اپنے اپارٹمنٹ کی وضع اور خوبصورتی پر سمجھوتہ کیے بغیر وہ سب رکھ سکیں جو آپ چاہیں۔ یہ ہیں چھوٹے گھروں کے لیے سامان رکھنے کے ۹ حل۔

۱۔ چھوٹے گھروں میں سامان رکھنے کی چھپی ہوئی جگہیں

چلیے اس فہرست کا آغاز سب سے شاندار تجویز سے کرتے ہیں۔ جب جگہ کم ہو جیسا کہ عام چھوٹے گھروں میں ہوتا ہے، تو کیوں نہ سیڑھیوں کے نیچے موجود فالتو جگہ سے فائدہ اٹھایا جائے اور اسے ایک حد سے زیادہ فعال سامان رکھنے کی جگہ میں تبدیل کر دیا جائے۔ اس سیڑھیوں سے بنی الماری میں ہر چیز کے لیے جگہ ہے۔ کپڑے، کھلونے، جوتے اور دوسرے لوازمات، ان کھلنے والی درازوں میں سب کے لیے جگہ ہے۔

۲۔ بچوں کا کمرہ

بچوں کو دیواروں پر چڑھنا بہت پسند ہوتا ہے تو اگر آپ کے گھر میں کوئی بچہ ہے تو اسے مختلف اونچائیوں والا ایک دلچسپ کمرہ دیجیے۔ دیکھیے کتنی چالاکی سے ایک چھوٹی سی جگہ میں بستر، الماریاں اور درازیں وغیرہ سب وکھا گیا ہے۔ کہیں زیادہ جگہ اور بہت سا مزا۔

۳۔ فرش سے چھت تک بنے شیلف

ایک پوری دیوار کو شیلف سے بھر دیں یا اپنے سامان کی حفاظت کے لیے الماری لگائیں۔ کھلے شیلف بند والوں سے کم جگہ لیتے ہیں مگر ان کی صفائی کی ذیادہ ضرورت پڑتی رہتی ہے۔

۴۔ کچن کا ریک

دھلے برتنوں سے پانی نکالنے، انہیں سکھانے اور صفائی سے الماری میں سجانے کی زحمت سے کیوں گزرا جائے؟ ہمیں یہ کھلا سٹیل کا ریک بہت پسند آیا جس میں آپ دھلے برتن سنک سے نکال کر فورا رکھ سکتے ہیں، انہیں ترتیب دے سکتے ہیں، ان تک آسان دسترس حاصل کر سکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر اپنے کچن میں جگہ بچا سکتے ہیں۔

۵۔ باتھ روم کے لیے ہک

کیا آپ باتھ روم میں سامان رکھنے کے لیے منفرد تجاویز کی تلاش میں ہیں؟ چھت سے کچھ رسیاں یا تاریں لٹکائیں، ان میں کچھ ہک لگائیں اور بجائے کوئی الماری لگوانے کے اپنا تولیا، ڈرائیر، کلپ وغیرہ اس میں لگائیں۔

۶۔ رہنے کا ڈبا

اب یہ چھوٹی جگہ کا کچھ زیادہ ہی استعمال ہے۔ اس ڈبے کے اندر بستر،  الماری، ٹی وی کی جگہ، جوتوں کا ریک اور فالتو سامان رکھنے کی  جگہ اسے جگہ بچانے کے لیے بہترین بنا دیتا ہے۔ یہاں ان شاندار ڈبوں کے بارے میں مزید جانئے۔

۷۔ رہنے کی دیوار

رہنے کا ڈبا آپ کے لیے بہت زیادہ تھا؟ رہنے کی دیوار کے بارے میں سوچیں جس میں ٹی وی رکھنے کی جگہ، شیلف، سٹڈی اور جوتے رکھنے کا ریک سب ایک جگہ موجود ہے۔ صاف لکیریں، سادہ اور فعالیت و خوبصورتی میں سب سے آگے، یہ آپ کے سٹوڈیو اپارٹمنٹ میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہو سکتی ہے۔

۸۔ بیڈ روم کا آرام دہ کونا

جب جگہ کم ہو تو اونچائی کے بارے میں سوچنا ہی رسم ہے۔ روایتی بستر کو چھوڑیں اور اس سے کچھ سیکھیں جو کہیں کم جگہ لیتا ہے،  نیچے سامان رکھنے کی جگہ، ایک طرف الماریاں اور دوسری طرف شیلف فراہم کرتا ہے۔

۹۔ کونے مت بھول جائیں

ہمیشہ… . کونوں کا استعمال کریں۔ چاہے یہ بیڈروم ہو، کچن یا باتھ روم، کونوں کے بہترین استعمال کے لیے شیلف لگائیں۔

گھر میں سامان منظم کرنا ضروری ہے، خاص کر تب جب آپ کی جگہ چھوٹی ہو۔ اگر بےترتیبی اور گندگی سےوقت پر نہ نمٹا جائے تو یہ جلد ہی گھر کا احاطہ کر لیتی ہے  اور ایک آرام دہ جگہ کو تنگ اور بدصورت بنا دیتی ہے۔ سمجھدار بنیں اور سامان رکھنے کے جدید حل اپنائیں جو نہ طرف آپ کو جگہ بچانے میں مدد دیں گے بلکہ  آپ کے گھر کو پیارا اور خوشگوار بھی بنائیں گے۔ 

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: ۱۲ شیلف جو آپ کو اپنے بڑھئی کو ابھی دکھانے چاہیئں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine