چھوٹے باورچی خانوں کے لیے 5 بڑے مشورے

Amjad Ali Amjad Ali
Stainless steel plate racks, The Plate Rack The Plate Rack Industrial style kitchen
Loading admin actions …

چھوٹے اور محدود احاطے والے باورچی خانوں کا نظم و ضبط اور تزين آرآيش اہل خانہ کے ليے تخلیقی اور انتظامی صلاحیتوں کا امتحان ہوتا ہے۔ چھوٹے باورچی خانوں کو سنبھالنا اگرچہ ایک محنت طلب معاملہ ہے لیکن جدیدطریقوں اور تخلیقی طرزفکرکی بدولت اس مسلے کا شافی موجود ہے۔

جدید اور باسلیقہ نظم وضبط میں پیشہ ورانہ پیش رفت کی بدولت اب محدوداحاطہ اور چھوٹا باورچی خانہ کويی اتنا بڑا مسلہ نہیں ہے۔ ہمارے ماہرین نے آپکے ليے 5 طریقے وضع کيے ہیں جو آپکے باورچی خانے کی تنگ دامنی کونہ صرف وسیع کرتی ہے بلکہ عمومی امور کو بھی متاثر نہیں کرتی۔

1۔ محدود احاطے کی صورت میں باورچی خانے سے استفادے کے ليے تخلیقی اور احتراعی اقدامات درکار ہوتے ہیں۔ مثلامتعلقہ تصویرمیں ظاہرسٹیل کی الماری کنڈوں، پلیٹ دانوں، کیبنٹ اور درازوں پر مشتمل ہے۔ سلیقہ اور اہتمام سے رکھی برتنوں کی ترتیب نہ صرف جاذب نظر ہے بلکہ جگہ بھی بچاتی ہے۔

2۔ بڑے خاندانوں کے چھوٹے باورچی خانوں کے ليے مشورہ ہے۔ کہ سٹیل کی ایک بڑی الماری کی مدد سے اپنے گھرانے کے تمام عمر کے افرکد کے لحاظ سے ترتیب دیں۔ ایک ایسی الماری جس میں تمام اہل خانہ کی ضروریات اور باورچی خانہ کے تمام لوازمات رکھے جاسکتے ہوں۔ متعلقہ تصویرایسی ہی ایک الماری کا تصور دیتی ہے۔ جونفاست، سلیقہ مندی اور کارآمد فعالیتوں کا نمونہ ہے۔

3۔ باورچی خانوں کے جدید ڈيزاين کا پہلا اصول یہ ہے کہ انتظام سادہ اور جامع ہو۔ منسلک تصویر انہیں خواص کی ترجمان ہے۔ جوناٹنگ ہیل میں ایک خاندان کے زیراستعمال ہے۔ چھوٹے کچن کے ليے دیواروں اور چھت پر سفید پینٹ کشادگی اور وسعت کا زريعہ ہوتی ہے۔ سفیدی کے ساتھ داغ دھبوں اور دھويں وغیرہ کی بدصورتی باعث فکرمندی ہو سکتی ہے لیکن معياری پینٹ دھلنے میں آوسان ہوتی ہے۔ جسکی صفايی میں حض چند سیکنڈ لگتے ہیں۔

4۔ جب بات محدوداحاطےوالے باورچی خانوں کی ہوتوسوچنا پڑتاہے کہ کس طرح مزیدجگہ پیدا کیا جايے وہ بھی خوبصورتی اور نفاست کی قربانی ديے بغیر؟ جدید کچن کے ليس سفید پینٹ اور متوازن رنگ کے دراز، کیبنٹ، طاقچے اورکنڈے لازم ہیں۔ سادہ ڈیزاين اور جامع خصوصیات کی حامل کچن جدید دور کی ضرورت ہیں۔ کیبنٹس اور الماریوں کا انتخاب کرتےوقت کالی لکڑی اور ٹیڑھے ترچھے الماریوں کے انتخاب سے اجتناب کریں۔ بہر حال، شیشے کے پینل والے کیبنٹس جدید نظرآتے اور اچھے لگتے ہیں۔ جوکہ مزیدوسعت کا زریعہ بھی بنتے ہیں بہ شرطیکہ منظم اندازمیں تدتیب ديے جايں۔

5۔ اگرآپکے پاس کھانے کی میزکے لیۓ جگہ ہے توکوشش کریں کہ یہ جگہ آپکے باورجی خانے کے پس منظرمیں ہو۔متوازن رنگوں والے کیبنٹس اور فرشی روشنی سے سجے کچن کے لیۓ زندہ رنگوں کا انتخاب کیجۓ۔ یہ دلکش اور جدیدکرسیاں My Italian Living سے خریدی جاسکتی ہیں۔ جنکے سیٹ پولی کاربونیٹ اورگدیاں چمڑہ سے لپٹے سٹیل سے بنایي جاتی ہیں۔ جوکہ ایک جدید اور سنجیدہ باورچی خانے کے لازمی لوازمات ہیں۔ جس کے پس منظرمیں ایک خوبصورت کھانے کا میزبھی سجا ہو۔ اگرمزید احاطہ اب بھی آپکی ضرورت ہے تو جامع کرسیوں کا انتخاب موزوں رہیگا جو کہ تہ ہونے کے سبب حسب ضرورت استعمال ہوتے ہیں اور جگہ بجاتے ہیں۔ کچن سے متعلق مزید مشوروں اور جدید ڈیزانوں کے لیۓ اس Ideabook مطالعہ مفید رہیگا۔ 

نفاست اور انتظامی مہارت کا نمونہ

سٹیل کی ایک جامع الماری محدود احاطے میں تما م اشيا ضرورت سمو سکتی ہے۔ اس تصویر میں اسکا واضح نظارہ کیا جاسکتاہے۔

سادہ اور موثر

اس تصویرمیں کچن کی سادہ، کم خرچ اورخوبصورت ترتیب واضح ہے۔ جسمیں طاقچوں کی مددسے خوبصورت احاطہ پیدا کیا گیا ہے۔

کچن کے لیۓ سفید پینٹ

سفید پینٹ کس طرح سارے منظر کو تبدیل کرسکتا ہے اور کس طرح محدود احاطے کو وسیع دکھاتا ہے، اس تصویر میں واضح ہے۔

صفایی اور سفیدی

آپ دیکھ سکتے ہیں، کس طرح سلیقہ مندی اور صفایی کو سفید پینٹ کے زریعۓ نکھارا گیا ہے۔

جدید طرز سجاوٹ

تہ ہونے والی کرسیاں اگر خوبصورت بھی ہوں اور دیدہ ذیب رنگوں سے سجی ہوں تو نہ صرف جگہ بچاتی ہیں بلکہ اچھی بھی لگتی ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine