باورچی خانہ کے 22 ٹوٹکے : جو آپ کو زیادہ محنت کرنے سے بچا لٰیں گے

usranaz usranaz
homify Kitchen
Loading admin actions …

ہم باورچی خانے میں خوراک اور مختلف مشروبات کی تیاری کے دوران اور اپنی ضروریات کی چیزوں کو سٹور کرنے میں بہت زیادہ محنت اور وقت صرف کر دیتے ہیں۔آج ہم ھومی فائی میں آپ کی زندگی کو آسان اور خوشگوار بنانے کے لئے ایسی بہت سی تراکیب اور آئیڈیاز لے کے آئے ہیں جن کی مدد سے بہت کم محنت میں چیزوں کو ترتیب دے کر اپنے وقت کو بچا سکتے ہیں۔

یہ تجاویز اور تراکیب آپ کے باورچی خانے کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کے خاندان اور دوستوں کو حیران کر دیں گی آور وہ آپ سے متاثر ھوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

ان خیالات کی تفصیل یہ ھے۔

1. غلط آغاز سے بچیں

آغاز میں آپ باورچی خانے کے ہر اوزار کے لئے اس میں مخصوص جگہ بنائیں، اور استعمال کے بعد دھلائی کے بعد اسے اس کی مخصوص جگہ میں رکھ دیں۔ اس سے آپ کے باورچی خانہ میں بے ترتیبی اور گندگی نہیں پھیلے گی اور یہ ہر وقت خوبصورت اور تر و تازہ لگے گا۔

2. سب کچھ دسترس میں

ہر چیز کو اپنے ھاتھ میں رکھیں۔ چاہے وہ آپ کے سامنے والے حصے میں ھوں ،آپ کے استعمال کی چیزیں بہت دور نہیں ھونی چاہیں۔ سب چیزیں دسترس میں رکھنے کے لئے شیلفوں کو اپنے قد کے مطابق اونچا رکھیں تا کہ چیزوں کو اٹھانے اور رکھنے کے لئے زیادہ دقت نہ اٹھانی پڑے۔

3. سب کچھ پوشیدہ رکھیں

باورچی خانہ میں ہر چیز کو اس کی اپنی مخصوص جگہ میں رکھیں تا کہ باورچی خانہ کی میز پر کوئی بے ترتیبی نہ پھیلے اور ہر چیز سلیقے اور ترتیب سے نظر آئے۔

4۔کیچڑ کو الوداع کہ دیں۔

اگر آپ کا بیسن مناسب سائز کا ھے اور آپ کے کام کے لئے موزوں ھے اس کے ساتھ آپ کے باورچی خانے میں کام کرنے کے لئے کشادہ جگہ موجود ھے تو آپ کے فرش میں نکاسی آب کے کئے کوئی سوراخ کی ضرورت نہیں ، آپ بیسن کے زریعے ہی تمام پانی کی نکاسی کر سکتے ہیں۔

5۔ دودھ کے گرنے پر پریشان مت ھوں۔

آپ کو باورچی خانے کے آلات پر ہمیشہ انحصار نہیں کرنا چاہئے، اگر آپ کا دودھ جلد ابل کے گر جاتا ھے یا آپ کا کیک جل جاتا ھے تو پریشان ھونے کی بجائے اس عمل کو بار بار دہرائیں ، ایک وقت میں آپ کو اس بارے میں صحیح تجربہ حاصل ھو جائے گا اور آپ ان آلات کو استعمال کرنے میں ماہر ھو جائیں گے۔

6. تمام اجزاء موجود رکھیں

باورچی خانے کی تمام چیزوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ رکھیں، فرض کریں آپ باورچی خانے میں کام کر رہے ہیں اور آپ کو فریج سے کوئی چیز نکالنی ھے تو اس فریج کو ہمیشہ آپ کی دسترس میں ھونا چہیے تا کہ چیزیں آسانی سے مہیا ھو سکیں ،اسی طرح کوئی چیز دھونے کے لئے سنک یا بیسن بھی آپ کے قریب ھی ھونا چاہئے تا کہ سب کام آپ کی دسترس میں ھوں اور جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں۔

7. جڑی بوٹیاں اور پیزا کاٹنے کے لئے کشادہ جگہ

آپ کے باورچی خانے میں ایک کشادہ جگہ جیسے پیزا کی تیاری کے لئے ضروری اجزاء کو مکس کرنے،  مثال کے طور پر ایک فرد آٹا ڈال رہا ھے، دوسرا اس کو مکس کرہا ھے تو ان جیسے کاموں کو سر انجام دینے کے لئے آپ کے پاس کشادہ جگہ ھونی چاہئے۔ اپنے باورچی خانے کو ڈیزائن کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں۔

8۔ اوپری حصہ استعمال کریں۔

اگر آپ کا باورچی  خانہ زیادہ چیزوں کے لئے متحمل نہیں ھو سکتا تو اس کے ڈیزائن میں تبدیلی لائیں۔ اس کی تمام جگہوں کو استعمال میں لانے کی منصوبہ بندی کریں۔ اس کی خالی دیواروں پر مختلف اقسام کی الماریاں اور شیلفیں تخلیق کریں۔ اس سے آپ کے باورچی خانے میں بےترتیبی نہیں پھیلے گی۔آپ کا باورچی خانہ خوبصورت اور دلکش بن جائے گا۔

9۔ مصالہ جات کے ڈبوں کو چولہے کے مقام کے قریب رکھیں

کھانے پکانے کے دوران اپنی ضروریات کی اشیاء جیسے مصالہ جات اور سبزیوں کی ڈشوں کو اپنے پاس رکھیں۔ اس کو ایسے ڈیزائن میں تخلیق کریں کہ ہر چیز آپ کی دسترس میں ھو۔

10۔ گرم پانی میں لوشن مکس کریں

اپنے باورچی خانہ میں سطحوں کو صاف کرنے اور فرش کو دھونے کے لئے گرم پانی میں کیمیکل کا استعمال کریں۔ اس سے دیواروں کی سطحون میں اور فرش میں چمک پیدا ھوگی۔ اس کے علاوہ آپ بیسن اور سنک کو بھی گرم پانی سے دھو کر صاف اور چمکدار بنا سکتے ہیں۔

11۔ آرام دہ جگہ

سب کام ختم کرنے کے بعد اس باورچی خانہ میں آرام اور سکون حاصل کرنے کے لئےپُرسکون جگہ تخلیق کریں۔

12۔ مائیکرو ویو اوون کو صاف کرنے کے لئے لیموں کا استعمال کریں۔

لیموںکے استعمال سے آپ کے باورچی خانہ میں ایک قدرتی تازگی اور بہترین خوشبو حاصل ھو جائے گی۔

13۔ کام کے دوران موسیقی سے ہم آہنگ ماحول

ہر چیز کو ہم آہنگ بنائیں، اور کام کے دوران پسِ منظر میں موسیقی کا استعمال آپ کے باورچی خانہ کے ماحول میں ایک توانائی بھر دے گا۔

14۔ جُوس ہمیشہ بچ جاتا ھے؟

بچے ھوئے جُوس کو ڈلیوں کی صورت میں جما لیں، اور جب بھی استعمال کرنا ھو فریج سے نکال کر دوبارہ استعمال میں لے آئیں۔

15۔ کیا آپ کو مکھن پسند ھے؟

وہ تمام چیزیں جو کولیسٹرول میں اضافہ کرتی ہیں اور موٹاپے کا باعث بنتی ہیں ان سے بچنے کی کوشش کرین، پھر بھی اگر آپ یہ چیزیں جیسے مکھن، گھی،کیچپ اور مارگرین وغیرہ استعمال کرتے ہیں تو ان کو آسانی سے استعمال میں لانے کے لئے ان کا رُخ اوپر سے نیچے کی طرف رکھیں، اس طرح یہ آسانی سے قابل اتعمال ھو جاتی ہیں۔

16۔ چاولون میں نمک استعمال کریں۔

کھانا پکانے کے دوران تمام ضروریات کی چیزیں جیسے مصالہ جات وغیرہ کو اپنی دسترس میں رکھیں اور کم سے کم بے ترتیبی پھیلائیں۔

17۔ چھری اورقینچئ کو تبدیل کر لیں۔

چھریوں اور قینچیوں کو سٹور میں رکھیں تا کہ بے احتیاطی میں اس سے کوئی نقصان نہ پہچ جائے۔

18۔ کیا آپ کے پاس کدو کش ھے؟

خوراک کو کاٹنے کے لئے مختلف اوزار کا استعمال کریں ہر قسم کی خوراک کے لئے مختلف انواع و اقسام کے کٹر استعمال کریں، جیسے ٹماٹر، سیب اور آلو کو چھیلنے کے لئے سیب کٹر استعمال ھوتا ھے۔ اسی طرح مختلف سبزیوں کو کاٹنے کے لئے کدو کش کا استعمال کریں۔

19۔ آئس کریم کے لئے گرم چمچ

اپنے فریج سے جمی ھوئی آئسکریم کو نکالنے سے پہلے چمچ کو ہلکا سا گرم کر لیں۔اس سے آئسکریم کا ٹکڑا حاصل کرنے میں آسانی پیدا ھوتی ھے۔

20۔ سکرینوں کے بغیر باورچی خانہ

کبھی کبھی بغیر کور کے شیلفوں کا استعمال آپ کے کام کو سہل بنا دیتا ھے، خاص کر جب خام کو تیزی سے ختم کرنا ھو تو مصالحہ جات اور ضروری اشیاء کو اٹھانے کے لئے آسانی پیدا کرتا ھے۔

21. پھلوں کو ایک کٹورے میں رکھیں

پھلوں کو کٹورے میں رکھنے سے باورچی خانہ میں ایک خوشگوار احساس پیدا ھوتا ھے جب کہ اگر خاندان کے بہت سے افراد نے پھل کھانے ھوں تو کٹورے میں رکھنے سے آسانی سے پیش کئے جا سکتے ہیں۔

باورچی خانہ آپ کے کھانا پکانے کے سٹائل کی عکاسی کرتا ہے

اگر آپ پیزا اور پین کیک کو بنانا پسند کرتے ہیں تو لکڑی کا فرش اور کاؤنٹر آپ کو اس کے اجزاء مکس کرنے کے لئے کشادہ جگہ فراہم کرتا ھے۔ لکڑی ایک قدرتی رنگ کے ساتھ باورچی خانہ میں دلکشی اور کشادگی کا احساس پیدا کرتی ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine