اپنے جوتوں کو منظم انداز سے رکھنے کے 25 طریقے

Hamna—Homify Hamna—Homify
homify Modern dressing room
Loading admin actions …

ہر کوئی اپنے جوتے الگ الگ جگہ پر رکھنا پسند کرتا ہے۔ چاہے وہ جگہ آپ کے گھر کی انٹرنس ہو یا پھر کوئی کھلی یا بند الماری، یا پھر کوئی دراز یا شیلف۔ یہ سب آپ کی پسند اور گھر کے انداز پر منحصر ہوتا ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ جوتوں کو اس طرح رکھنا چاہیۓ کہ آپ کا گھر ان سے پھیلا بکھرا نا دکھے۔ اس کہ علاوہ ان پر دھول مٹی نا پڑے کیونکہ اس طرح جوتے بہت جلدی خراب ہو جاتے ہیں۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اپنے جوتوں کو ایسی جگہ رکھیں جہاں ان کی شکل اور صورت نا بگڑے۔

آج کل جوتے رکھنے کے لیے بہت سے انداز کے شیلف اور کیبنٹ باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ سادہ انداز سے لے کر بہت جدید انداز تک کے ہوتے ہیں۔ اس لیے آپ کو ان کے چناؤ میں تھوڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کہ یہ آپ کے جوتوں کی تعداد کے مطابق ہوں اور آپ کے گھر کی آرائش میں بھی اضافہ کریں۔

چلیں پھر ہم آپ کے چناؤ میں آسانی کرتے ہوۓ آپ کو 25 ایسے انداز دکھاتے ہیں جو آپ کو یقینا پسند آئیں گے!

1- دیوار کے ساتھ لگایا گیا اس طرح کا شیلف آپ کے بہت سارے جوتے سنبھال لے گا اور آپ کے کمرے کو بہت جدید آرائشی انداز بھی دے گا۔

2- انٹرینس پر لگی ہوئی ہلکے رنگ کی لکڑی کی الماری نہ صرف پورے گھرانے کے جوتے رکھنے کے لیے کافی ہو گی بلکہ اس میں آپ مہمانوں کے کوٹ اور جوتے بھی رکھ سکتے ہیں۔

3- یہ بھی ایک زبردست آئیڈیا ہے کہ بستر کے نچلے حصے پر ایک بڑی دراز بنا لی جاۓ جو کہ اس بات کی یقین دہانی کرواۓ گی کہ آپ کا کمرہ ہر وقت صاف ستھرا لگے۔

4- سفید رنگ کے استعمال سے بناۓ گۓ یہ شیلف ایک بہت آرامدہ اور پر سکون انداز فراہم کریں گے، اور ڈھیر سارے جوتے بھی سنبھال لیں گے۔

5- سیڑھیوں کے نیچے والی جگہ کو استعمال کرنے کا یہ ایک اور طریقہ ہے۔ ان شیلف کو کھینچ کر آپ باہر نکال سکتے ہیں۔

6- بھول بھلیوں کے سے اندازوالا یہ شیلف اپنے منفرد اندازاور اس پر لگی حسین روشنیوں کی وجہ سے ایک آرائشی چیزکا بھی کام دے رہا ہے۔

7- درخت اور جھاڑیوں کا سا انداز رکھنے والا یہ منفرد شیلف اپنے اندر بہت سارے جوتے رکھ سکتا ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ نظروں سے اوجھل رہیں گے۔

8- پریکٹیکل اور سادہ انداز والا یہ شیلف آپ کہیں بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ اس کو ہلانا جلانا بہت آسان ہے۔

9- پیسوں کی بچت کرنے کے لیے آپ لکڑی کے ڈبے یہ میز کو بھی جوتے رکھنے کے شیلف کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

10- لکڑی کا شیلف جس کے مختلف سائز کے خانوں میں آپ بچوں اور بڑوں کے جوتے الگ الگ رکھ سکتے ہیں۔

11- یہ بڑا سا شیلف ڈھیر سارے جوتے اپنے اندرچپا لے گا جس سے آپ کا گھربہت منظم اورصاف ستھرا لگے گا۔

12- آرٹیسٹک دماغ رکھنے والے اس گھر کے مالک نے بہت خوبصورتی سے اس شیلف کو ڈیزائن کیا ہے۔

13- سیڑھیوں کے نیچے کھینچنے والے شیلف کا ایک اور انداز۔

14- اوپران جوتوں کو رکھیں جو کم کم استعمال ہوتے ہوں اور نیچے روز مرہ کے استعمال ہونے والے جوتے اور چپلیں۔

15- ہر دراز میں الگ الگ انداز کے جوتے منظم کرکہ رکھیں۔

16- پر لطف اور کار آمد LEGO کے ڈیزائن والے یہ 3 الگ الگ رنگوں والے شیلف گھر کے بندے کے لیے ہیں۔

17- میز بھی اور شیلف بھی۔

18- دلکشی اور جدت کی خوبصورت مثال، یہ شیلف دروازوں کے ساتھ بناۓ گۓ ہیں جن کے بند کرنے کے بعد یہ آپ کے گھرکو اور بھی زیادہ صاف ستھرا دکھائیں گے۔

19- ایک اور خوبصورت انداز والی الماری جس میں لگے دراز کھینچ کر باہر نکالے جا سکتے ہیں۔

20- یہ انداز انٹرینس کے لیے بہترین ہے۔

21- لوہے کی جالی والا یہ شیلف بھی بہت خوبصورت ہے۔

Mish-Mesh storage Loaf Industrial style corridor, hallway and stairs Metal Storage

22- یہ انداز ایک چھوٹی فیملی کے لیے زبردست ہے۔

23- یہ تو بہت ہی شاہانہ اور آرٹیسٹک انداز کی الماری ہے جو آپ کے گھر کی خوبصورتی کو کئی گنا بڑھا دے گی۔

24- بہت سی اشیاء ایک ساتھ رکھیں۔

25- ایک چھوٹے سے گھر کی انٹرینس پر مہمانوں کے جوتوں کے لیے اس طرح کی ٹوکری بہت اچھی رہے گی۔

آٹھ(8) ایسے فرنیچر کے متعلق جانیں جن سے گریز کیا جانا چاہیۓ.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine