راہداریوں کی سجاوٹ کے لیے کچھ آئیڈیاز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Penthouse, Zurich, Studio Frey Studio Frey Modern corridor, hallway & stairs
Loading admin actions …

راہداری یا گزر گاہ کسی بھی گھر میں مہمانوں کے داخلے کی بنیادی جگہ ہے اس کو اگر سجایا جائے تو یہ آپ کے مہمانوں پر اچھا تاثر دیتی ہے۔ آپ کی اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے آج ہم ہومی فائی پر کچھ خیالات لئے ہیں جو آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ ایک نظر ڈالتے ہیں۔

کتابوں والی لمبی الماری

راہداری میں لگی لمبی الماری اس کی خوبصرتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ آپ کے مہمانوں کی بھرپور توجہ مبذول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سیڑھیوں میں پینٹگ کا استعمال

سیڑھیوں میں لگی پینٹگ اور دوسری طرف رکھے ہو خوبصورت گملے اس کی دلکشی میں اضافہ کر رہے ہیں۔

دونوں اطراف لگے پودے

House of Nishimikuni, arbol arbol Modern corridor, hallway & stairs

اس راہداری کو دونوں اطراف سے پودوں سے سجایا گیا ہے۔ جو گزرنے والے پر اچھا تاثر دیتے ہیں۔

بڑی پینٹگ اور قالین

قالین کا استعمال ویسے تو گھر کے ہر کمرے میں کیا جاتا ہے اس کے ساتھ اگر راہداری میں بھی اس کا استعمال کیا جائے تو رہداری کی خوبصورتی میں ایک اچھا اضافہ ہو سکتا ہے۔

روشنی کے لیے چھت پر لگے فانوس

راہداری میں روشنی کا خاص خیال رکھا جاتا ہےزیرِنظر تصویر میں روشنی کے لیے لگے فانوس اس کی روشی کی ضروت پوری کرنے کے ساتھ اس کو خوبصورت بھی بنا رہے ہیں۔

میز پر رکھے گلدان

اس تصویر میں داخلی راستے پر میز کے اوپر گلدان رکھ کے اس کی خوبصورتی کو بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سیڑھیوں میں کتابوں والا شیلف

سیڑھیوں کی گزر گاہ میں کتابوں والے شیلف کا استعمال بھی اس کی گزر گاہ کی دلکشی میں اضافے کا باعث ہے ۔

شیشے کی الماری

شیشیے کی الماری اور اس میں رکھے ہوئے کپ آتے جاتے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دیوار کے ساتھ بیلیں

اس تصویر میں دیوار کے ساتھ لگی بیلیں اور پودے اس راہداری کے دلکشی میں اضافہ کر رہی ہیں اور دوسری طرف کُرسیوں کے ساتھ خوبصوت گملے بہت بھی اچھے لگ رہے ہیں۔

تصاویر کے ساتھ سجاوٹ

اس تصویر میں دیوار میں لکڑی کے فریم لگا کر اُن میں تصویروں کو لگایا گیا ہے ۔ اور دوسری طرف ایک الماری رکھی گئی جو اس راہداری کو خوبصورت بنا رہیں۔

دہاتی طرز کا امتزاج

اس راہداری میں دہاتی طرز کی اشیاء کا استمال اس کی سادگی کے باوجود خوبصورت نظر دے رہا ہے۔ خاص طور پر چھت پر لٹکے ہوئے گول گھونسلے کی طرز کے فانوس جیسی چیزیں۔

پودوں کے درمیان روشنی

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کے راہداری میں روشنی کے لیے پودوں کی کیاری کے اندر روشنی کے لیے چھوٹے چھوٹے بلبوں کو لگایا گیا ہے جوروشنی کے انتظام کے اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے اسے دیکھیں۔ ہال کے داخلی دروازے کی سجاوٹ

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine