یہ پُرکشش گھر خوبصورتی اور سٹائل سے بھرپور ہے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
舒心同堂, 世家新室內裝修公司 世家新室內裝修公司 Classic style houses
Loading admin actions …

ہومی فائی پر آج ہم آپکے لئے ایک شاندار گھر لائے ہیں جسکو جب آپ دیکھنا شروع کریں گے تو مکیمل دیکھے بغیر رکے گے نہیں۔ کیوں؟ اسلئے کہ یہ گھر روایت اور جدت کا ایک حسین امتزاج ہے۔ اسکو نہایت سلیقے اور مہارت سے سجایا گیا ہے اورقدرتی پتھروں اور لکڑی کے استعمال کی وجہ سے یہ دیکھنے والوں کے لئے بہت پُرکشش ہے۔ اس گھرکے اندرونی اور بیرونی حصے جدت پسندی، دستیاب جگہ میں دستیاب جگہ پر تفصیلات پرتوجہ اور بصری توازن کے معاملے میں ایک دوسرے سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں اور پُر آسائش خوبصورتی بہت نمایاں ہیں۔ 

تو سوچ کیا رہے ہیں؟ آئیے ہمارے ساتھ اس گھر کے جائزہ کے شاندار سفر پر چلیں تاکہ آپکو بھی اپنے گھر کی آرائش اور تعمیر کے لئے شاندار تجاویز مِل سکیں۔ 

باوقار سامنے کا حصہ

اس گھر کا سامنے کا حصہ آپکو اسکی پُرحجم تفصیلات کو سراہنے میں مدد دیتا ہے۔ ترتیب بہت سادہ ہے مگر اسکے باوجود لکڑی کے اُفقی اور عمودی عناصر میں ایک ایک توازن موجود ہے۔ اس گھرکا سامنے کا حصہ ایک ایسی خوبصورتی کاعکاس ہے جو بہت عمدہ لگ رہی ہے۔ لکڑی کے مختلف رنگوں کا استعمال اور دوسرے عناصر گھر کے باقی حصوں کی آرائش کا اشارہ دے رہے ہیں۔ 

ڈیزائنر کشش

اس گھر کے ڈیزائن میں پتھروں اور لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اِس گھر کا بیرونی حصہ ایک پُرسکون، آرام دہ اور گھریلو تاثر دے رہا ہے۔اسکی سوچ سمجھ کرکی گئی ترتیب اور توازن اس گھر کی منفرد طاقت ہیں جو کہ اس گھر کی ظاہری ہیئت کو بڑھا وا دے رہے ہیں۔ 

سبزے سے خوش آمدید

جیسے ہی آپ گھر کے اندر داخل ہوتے ہیں تو ایک  کچھ کچھ جاپانی عناصر کے استعمال کے ساتھ ایک چھوٹامگردلفریب باغیچہ ڈیزائن کی خوبصورتی کے بارے میں اشارہ دے رہا ہے۔ اونچائی کے معمولی فرق کے ساتھ گھر میں داخلے کا راستہ بنایا گیا ہے۔ ذہین۔۔۔ہے نا؟ 

خوبصورتی بھی حفاظت بھی

اس تصویر میں آپ ایک چمکیلی سطح والی چھت دکھائی دے رہی ہے جِس کی وجہ سے نا صرف قدرتی روشنی کافی مقدار میں آرہی ہے بلکہ آسمان دیکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ بارش اوردیگر موسمی اثرات سے تحفظ بھی ملتا ہے۔  

کمرے کی شان و شوکت

گھر کا کھلا پن اور وسعت اس گھر کو ایک آرام دہ احساس دے رہا ہے۔ اس کی وجہ سے رہنے کی جگہیں اصل رقبے سے کہیں زیادہ وسیع دکھائی دے رہی ہیں۔ گو کہ چھت کا ڈیزائن تقریباً ایک جیسا ہے ، استعمال کا ہر حصہ فرنیچر، سازو سامان اور سجاوٹ کے ساتھ علیحدہ کئے گئے ہیں۔ 

وضعدار آسائش میں رہنا

اس پُر آسائش رہنے سہنے کے کمرے میں خاکی رنگ کا بڑا سا صوفہ، سرمئی رنگ کے خوبصورت غالیچے پر رکھا ہوا پیارا سا کافی میز، کالے چمڑے کی نیم دراز ہونے والی کرسیاں اور باہم مربوط ماحول سب مل کر اس کمرے کو خوش آمدیدی بنا رہے ہیں۔ لکڑی کے ساتھ کمرے کی دیوار کے افقی عناصر کمرے کی خوبصورتی میں ایک سحر انگیز اضافہ کر رہے ہیں۔ لکڑی کی اوپری سطح والی سیڑھیاں پر نظر ڈالنا مت بھالئے گا۔ 

کمرے میں رکھا گیا پودا اورباہر سے آتی ہوئی روشنی اس کمرے کو باوقار اور وضعدار بنا رہی ہیں اور ایک ایسی سوبر چمک پیدا کررہے ہیں جو کہ بیرونی حصے کو مزید خوشنما بنا رہے ہیں۔جبکہ خاکی سے لیکر سرمئی رنگوں پر مشتمل ہلکے رنگ گھر کے اندرونی حصے کو منفرد اور نمایاں بنا رہے ہیں۔ 

دل بھر کر پیزا کھائیے

گھر کے اندورنی حصے میں لکڑی سب سے نمایاں اور خوبصورت ہےجسکی وجہ سے گھرکے مختلف حصوں میں ایک آرام دہ آسائش، گرمائش اور خوش آمدیدی احساس پیدا کر رہا ہے۔ لکڑی کے استعمال کی وجہ سے گھر بہت باوقار لگ رہا ہے اور رہنے سہنے کا کمرہ اور کھانے پینے کا کمرہ بھی اس سے مبرا نہیں ہے ۔ اس روشن کھانے پینے کے کمرے اور لکڑی کے کھانے پینے کے میز اور کرسیوں کو ذرا دیکھیں۔ 

 کھانے پینے کا کمرہ باورچی خانے سے تقریباً متصل ہے۔ اِن تصویروں میں باورچی خانہ اور کھانے پینے کا کمرہ دونوں ہی پوری شان و شوکت کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔دیواروں میں  پہلے سے تعمیر شدہ تعمیر شدہ خانے جو کہ آرائشی مقاصد کے لئے تعمیر کئے گئے ہیں فرنیچر سے مطابقت میں ہیں۔ 

کھانے پینے کی اس میز میں بیٹھنے کی کافی جگہ ہے تاکہ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ آرام کے ساتھ بیٹھ کر کھا پی سکیں۔ 

کھانے کی میز یک رکنی باورچی خانے سے بالکل متصل ہے جسمیں لگے کاؤنٹرکی وجہ سے تازہ پکے کھانے کو میزتک لانا بہت با سہولت ہوگیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ برتن اور دیگر سامان رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

واقعتاً پُرکشش!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine