قدم بہ قدم: گھر کے اندر ایک تالاب کی تعمیر جس کا آپ سارا سال لطف اٹھا سکیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Piscina interrata metri 7x3x h 1,5 a casseri in polistirolo a perdere ., Aquazzura Piscine Aquazzura Piscine Modern pool
Loading admin actions …

یہ مئی کا اختتام ہے مگر ابھی تک اتنی گرمی نہیں پڑی ہے۔ مگر آہستہ آہستہ گرمیاں آ رہی ہیں اور اپنے ساتھ تپتی دھوپ کا پیغام لا رہی ہیں۔ اگر آپ کو تیرنا، دھوپ میں بیٹھنا اور پرائیویسی کا خیال رکھنا بھی پسند ہے تو ہم آپ کے لیے بہترین ڈیزائن لائے ہیں۔ ہم ایک ذاتی تالاب کی بات کر رہے ہیں جسے آپ سال کے ۳۶۵ دن استعمال کر سکیں گے چاہے موسم کیسا بھی ہو۔ اس منصوبے میں ۵ میٹر چوڑائی اور ۲۱ میٹر لمبائی کا ایک مستطیل تالاب بنانے کا فیصلہ کیا گيا۔ اس منصوبے کے تخلیق کار پیشہ ور سوئمنگ پول کی تعمیر میں مہارت رکھتے ہیں۔ یہاں بتایا گیا حل بہت سی وجوہات کی بنا پر شاندار ہے مگر سب سے زیادہ ہمیں یہ پسند آیا کہ تالاب سال میں کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چلیے اس شاہکار کی تعمیر کا عمل دیکھتے ہیں۔

دیواروں کی تعمیر

تالاب کے لیے مناسب جگہ چننے کے بعد زمین کو درست گہرائی تک کھودا گیا۔ پھر سیمنٹ میں دھنسی لوہے کی سلاخیں لگائی گئیں۔ اگلا قدم دیواریں کھڑی کرنا تھا۔ یہ دیواریں لوہے کی سلاخوں پر ہلکے پولسٹرین کے بلاک لگا کر بنائی گئی ہیں جنہیں کنکریٹ سے بھرا گیا ہے۔

نظام آب کی تعمیر

اسی وقت پانی کا نظام بھی نصب کیا گیا۔ درست انداز میں لگائے گئے پائپوں کے بغیر تالاب بھرنا اور خالی کرنا مشکل ہو سکتا تھا۔ پانی کے نظام کو مٹی کی موٹی تہہ سے ڈھکا گيا۔ اس طرح پائپ محفوظ اور پکے کیے گئے۔

تالاب کے ارد گرد کیا ہے؟

دیواروں کی تعمیر اور پانی کے پائپ بچھانے کے بعد ڈھانچے کے ارد گرد کی جگہ کو توڑ کر وہاں پتھر لکائے گئے اور انہیں ریت سے ڈھکا گیا۔ یہ لکڑی کے عرشے کی بنیاد بننے کے علاوہ ایک خوبصورت باغ بھی بن سکتا ہے یا ایک ذاتی ساحل کے طور پر کھلا چھوڑا جا سکتا ہے۔ یہاں پر انہیں لکڑی کے عرشے کے لیے لگایا گیا۔

ڈھکن کا ڈیزائن

تالاب کو شفاف پولی کاربونیٹ کے ایک ڈھکن سے ڈھکا گیا۔ اسے آدھے دائرے کی شکل دی گئی۔ تالاب کا پانی گرم ہے اوریہ ڈھکن اس کے باہر کا درجہ حرارت ٹھنڈا رکھتا ہے۔ مگر سردیوں میں آپ ڈھکن اتار کر دھوپ کا مزا لے سکتے ہیں۔

ڈھکن کے نیچے

یہ گھر کی عقبی دیوار تک جاتا ہے جہاں سے ایک دروازہ اس ذاتی تالاب تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ گھر سے تالاب تک بغیر بارش یا تیز ہوا کے خوف کے جا سکتے ہیں۔ گہری لکڑے سے بنا عرشہ چینی کی ٹائلوں سے بنے نیلے تالاب کے ساتھ دلکش معلوم ہوتا ہے۔

اور جب موسم اجازت دے…

آخر کار، دھوپ والے دن آپ ایک بیرونی، حسین اور ذاتی تالاب کا مزا لے سکتے ہیں۔ دوربین کے ڈیزائن کا ڈھکن آسانی سے پیچھے ہو کر تالاب کو کھلا چھوڑ دیتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ڈیزائن سارا سال تالاب استعمال کرنے والوں کے لیے بہترین ہے۔

اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے اور آپ کو تالاب بنوانے میں دقت کا سامنا ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اس آئیڈیا بک میں سے اپنے لیے بہترین ڈیزائن ڈھونڈ نکالیے: چھوٹے گھروں کے لیے تالاب۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine