کیا آپ بڑے خاندان والے گھر کی تلاش میں ہیں تو آپ کی تلاش ختم ہوئی۔ہم آپ کے لیے ایسے ہی گھر لائے ہیں

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Multi-Family house
Loading admin actions …

کیا آپ کا خاندان چھوٹا سا ہے یا آپ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے ہیں؟ یہ ہیں وہ سوال جو آپ کو اپنے گھر کا سائز چننے سے پہلے خود سے کرنے چاہئیں۔ یہاں ہومی فائی میں آپ کو ہر طرح کی گھروں کے بارے میں معلومات ملیں۔ ان معلومات سے آپ کو اپنے گھر کے لیے کافی کارآمد چیزوں اور باتوں کا پتہ چلے گا۔  جس سے فائدہ اُٹھا کے آپ اپنے اور اپنے گھر والوں کی پسند کے مطابق گھر بنا سکتے ہیں۔ اور آج بھی ہم نے آپ کے لیے بڑی فیملی/خاندان کے لیے گھر کے بارے میں بتایا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

گھر کا سائز

آپ کے گھر کا سائز / حجم اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کا خاندان کتنے افراد پر مشتعمل ہے۔ اگر آپ کے گھر کے افراد زیادہ ہیں تو آپ کو زیادہ بڑے گھر کی ضرورت ہے۔ کچھ لوگ بہت بڑا بنا لیتے ہیں جبکہ ان کے خاندان کے افراد کم ہوتے ہیں ۔ ہمارا یہ ماننا ہے کہ گھر کا سائز نہ زیادہ بڑا ہو نہ چھوٹا۔ درمیانے سائز کے گھر کا فائدہ یہ بھی ہے کہ ہم اس میں تمام سہولیات گھر کے ہر فرد کو مہیا کر سکتے ہیں بہ نسبت بڑے گھروں کے۔  اس سلسلے میں مدد کے لیے آپ ہمارے ماہرین کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

روشنی کا انتظام

اس مقصد کے لیے گھروں میں ایک جیسی روشنی رکھنی چاہیے اس سے نہ صرف پورا گھر روشن ہو گا بلکہ یہ دیکھنے والوں پہ بھی اچھا اثر دے گا۔ اس تصویر میں بھی روشنی کا کچھ ایسا ہی انتظام ہے۔ سارا گھر ایک جیسی روشنی میں نہایا ہوا ہے۔ جو روشنی کے ساتھ ساتھ اس کی خوب صورتی میں بھی اضافہ کر رہی۔

باورچی خانے کا سائز

بڑے گھروں میں باوچی خانے بھی کافی بڑے بنائے جاتے ہیں ۔ کیونکہ بڑے خاندان کے لیے کھانہ پکانے کے لیے جگہ بھی بڑی ہونی چاہیے۔ اس تصویر میں دیکھایا گیا باورچی خانہ کافی کھلا اور دلکش ہے جو اہلےخانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ دیکھنے والوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔ اس میں چیزوں کو بکھرنے سے بچانے کے لیے شیلف اور درازوں کا استعمال کیا گیا ہے اس کے ساتھ دیواری الماریاں مزید خوب صورت لگ رہی ہیں۔

بیٹھنے کا کمرہ

 بڑے خاندان والے گھروں میں دیوان خانے بھی بڑے ہوتے ہیں جہاں تمام افراد آسانی کے ساتھ مل بیٹھ سکیں ۔ اس کے علاوہ تفریح کے لیے بھی اس میں کوئی انتظام ہونا چاہیے جیسا کہ ٹی وی وغیرہ کا ہونا ہر دیوان خانے کی ضرورت میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ دیوان خانہ جدید طرز سے ڈیزائن کیا گیا ہو تو آپ کے مہمان بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

کھانے کے کمرے

کھانے کا کمرہ دیوان خانے کے علاوہ ایک ایسا کمرہ ہوتا ہے جہاں گھر کے تمام افراد ہی مل کر  بیٹھتے ہیں اور کھانہ کھاتے ہیں ۔ کھانے کے کمرے میں کتنے افراد جگہ ہونی چاہیے اس بات کا انحصار آپ کے خاندان کے افراد کی تعداد پر ہوتا ہے۔ جتنے زیادہ افراد ہوں گے کھانے کا کمرہ بھی اتنا ہی بڑا اور وسیع ہو گا جہاں گھر کے تمام افراد آسانی کے ساتھ پورے ہوں اور کھانہ کھا سکیں۔

اس طرح کی مزید تجاویز کے لیے ہمارا صفحہ دیکھتے رہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine