بستر کی چادر منظم رکھنے کی ۷ کارآمد تجاویز

Shahtaj Shahtaj
E.K. EVİ, Niyazi Özçakar İç Mimarlık Niyazi Özçakar İç Mimarlık Modern style bedroom
Loading admin actions …

گھر کی آرائش میں خواگاہ کی الگ اہمیت ہوتی ہے اور خوابگاہ میں سب سے اہم چیز ملنگ ہوتا ہے جہاں ہم  پرسکوں اور خوابیدہ نیند لیتے ہیں تاکہ صبح جب ہم بستر سے اٹھیں تو ایک پرسکون نیند کے بعد تر و تازہ نظر آسکیں۔ بستر میں اہم چیز پلنگ یا اسکی چادر ہوتی ہے، تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں کہ انہیں کس طرح منظم رکھا جا سکتا ہے۔

۱۔ اسکا کپڑا ہلکا پھلکا ہو۔

چادر کا کپڑا بت اہم ہوتا ہے۔ ہلکے کپڑے کی چادر پرسکون نیند میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ لان، کاٹن یا وائل کا کپڑا اپنے اندر بہت ہلکا پن رکھتا ہے اور بستر پر بچھانے کے بعد جلد سلوٹیں بھی نہیں پڑتی۔

۲۔ صحیح انتخاب۔

بستر کی چادروں میں رنگوں اور ڈیزائن کا انتخاب بہت معنی رکھتا ہے، گرمیوں میں ہلکے رنگ اور سردیوں میں گہرے رنگوں سے مرصع چادریں اور تکیے کے غلاف مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں۔

۳۔ مختلف غلاف کا استعمال۔

مختلف اوقات میں تکیے اور کشنز کا استعمال بستر کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں اور ہر بار کی تبدیلی آنکھوں کو بہت بھلی نظر آتی ہے۔ اسکے علاوہ آپ چادروں کہ تہہ لگا کر انہی چادروں کے تکیے کے غلاف میں ڈال کر رکھ سکتے ہیں جس سے آپکے پلنگ کی چادریں اور انکے غلاف کبھی کھوئینگے نہیں! اگر آپ چاہیں تو ہومیفائی کے پیشہ وروں سے مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔

۴۔ چادریں تہہ کرنا۔

موسم کی مناسبت سے سردیوں میں کمبل کی ترتیب کے ساتھ اور گرمیوں میں چادروں کے ساتھ مختلف طریقے سے تہہ کرکے بچھانے سے بھی تبدیلی نظر آتی ہے جو کہ خواگاہ میں بہت اچھی تبدیلی ہے۔

۵۔ چادر تبدیل کرنے کی عادت۔

چادروں کو بار بار تبدیل کرنے سے بھی ہر بار نئی وضع سامنے آتی ہے اور یہ کہ گندی میلی چادریں مزاجپر گراں گزرتی ہیں اور ہر بار کی تبدیلی مزاج پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے۔

۶۔ الماری میں خانہ۔

الماری کا ایک بڑا خانہ پستر کی چادروں کے لئے مخصوص کردیا جائے۔ بازار سے لا کر چادریں اور تکیے کے غلاف ایک مخصوص جگہ منتخب کرکے اس میں رکھ دیا جائے تاکہ وقتِ ضرورت اسے ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔

۷۔ چادر کی اچھی ترتیب۔

صاف ستھری چادریں لے کر اسکو بچھانہ بھی ایک فن ہے۔ چادر کے کناروں پر لاسٹک لگانے سے یہ بکھرتی نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں بار بار سلوٹیں پڑتی ہیں کیونکہ بستر پر پڑی شکنیں خاتون خانہ کو پھوڑ ثابت کر سکتی ہیں جو کہ آپ کبھی نہیں چاہینگی۔ اسلئے کوشش کریں جب آپ بستر چھوڑ کر اٹھیں تو ساتھ ہی ساتھ چادروں کی شکنیں بھی صحیح کرلیں تاکہ آپکا خوابگاہ آپکی طبیعت میں نفاست کو نمایاں کرسکے۔

خوابگاہوں کے متعلق معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے پڑھیں: مختلف رنگوں کی بستر کی چادر کے ۲۱ آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine