ڈریسنگ روم کی تنظیم اور تزئین کے لئے مفید مشورے

usranaz usranaz
Reforma Casa C.P., Atelie 3 Arquitetura Atelie 3 Arquitetura Country style dressing room MDF
Loading admin actions …

ہر شخص کی یہ خواہش ھوتی ھے کہ اس کا گھر صاف ستھرا اور خوبصورت ںظر آئے اور آنے والے مہمان اور رشتہ دار ہمارے گھر کی نفاست اور دلکشی کو دیکھ کر تعریفی نظروں سے دیکھیں۔ اس مقصد کے لئے ضروری ھے کہ ہمارے گھر میں استعمال ھونے والی چیزیں بے ترتیبی سے نہ پھیلی پڑی ھوں اور ہر چیز اپنی مقررہ جگہ پر ترتیب سے رکھی جائے۔ ہماری خواب گاہ کی صفائی اور خوبصورتی کے لئے ضروری ھے ہمارے استعمال کے کپڑے اور میک اپ کا سامان ڈریسنگ روم میں سلیقے سے ترتیب دیا گیا ھو۔

آج ھومی فائی کا یہ مضمون ڈریسنگ روم کے متعلق ھے جس میں ہم ڈریسنگ روم کو سجانے اور اس کی دیکھ بھال کے لئے مفید اور کار آمد تجاویز پر غور کریں گے۔ہمارا ڈریسنگ روم کیسا ھونا چاہیئے؟ اس میں کیا کیا لوازمات کا ھونا ضروری ھے؟ کپڑوں کو کیسے ترتیب دیا جائے؟ اور سنگھار میز کیسا ھونا چاہئے؟ ان سب چیزوں کے بارے میں ہم بہترین مشورے پیش کریں گے۔

تو پھر بغیر کسی وقفہ کے ان دلچسپ تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ ڈریسنگ روم میں کپڑوں ،جوتوں اور پرس وغیرہ کو سٹور کرنے کے لئے کھلی شیلفوں کے ساتھ درازوں کا بھی استعمال کریں

2۔ کپڑوں کو لٹکانے کے لئے الماری کے ساتھ درازوں کا دلکش سٹائل

3۔ جگہ کی کمی کے باعث ڈریسنگ روم کے لئے کھلی الماری اور شیلف کا استعمال کریں۔

4۔ ڈریسنگ روم کے لئے سنگھار میز کا سادہ اور دیہاتی سٹائل

5۔ راہداری طرز کا شاندار ڈریسنگ روم

6۔ سنگھار میز کے آئینے کے لئے دلکش اور جدید انداز

7۔ ڈریسنگ روم کے لئے منفرد درازوں اور دلچسپ شیلفوں پر مشتمل شاندار ڈیزائن

8۔ ڈریسنگ روم کا فعال ڈیزائن جس میں آپ اپنی ضرورت کی ہر چیز کو منظم کر سکتے ہیں۔

9۔ جدید سٹائل کا ڈریسنگ روم جس میں آئینے کا دلکش سٹائل پیش کیا گیا ھے۔

10۔ ڈریسنگ روم کے لئے دروازوں والی بڑی الماریوں کا استعمال جس میں زیادہ چیزیں سٹور کی جا سکتی ہیں۔

11۔ بغیر دروازوں کے ساتھ کھلی شیلفون پر مشتمل ڈریسنگ روم کا منفرد سٹائل

12۔ ڈریسنگ روم میں آئینے کے لئے دلکش ڈیزائن کا انتخاب کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine