پہلے اور بعد میں: ایک فرسودہ گھر سے جدید گھر تک

Farheen Farheen
modern by Lambert&Sons, Modern
Loading admin actions …

گھر کو خوبصورت بنانا ہم سب کی ضرورت اور خواہش ہوتی ہے لیکن اگر پہلے سے موجود گھر کو خوبصورت بنانا ہو تو؟ اسکے لیئے آپکو انٹیریئر ڈیزائینرز کی ٹیم اور ڈیزائنر چاہیے ہوں گے۔ آج ہم آپکو ایک ایسے ہی گھر کی تبدیلی دکھائیں گے کہ کس طرح ہمارے پروفیشلنز نے ایک بدحال گھر کو ایک خوبصورت اورعالی شان گھر میں تبدیل کردیا ہے۔ تو آئیے اس سفر کو شروع کرتے ہیں

کام شروع ہونے سے پہلے

گھر کو تبدیل کرنا ہمیشہ ہی ایک مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ دیواریں گرانا اور انکو نئے سرے سے تعمیر کرنا ایک بےحد مشکل کام ہے ۔ خاص طور پر جب گھر کا یہ حال ہو اس گھر کو مکمل تبدیل ہونے کی ضرورت ہے

اس زاویے سے آپ پتہ لگا سکتے ہیں کہ یہ گھر کو سامنے کا حصہ ہے اسلیئے اسکو بہت ساری محنت کی ضرورت ہے۔

کام شروع کردیا گیا ہے

یہ ٹی آر گارڈر دیکھ کر آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ گھر میں کوئی بڑی تبدیلی آنے والی ہے اور ہم کوئی بہت خوبصورت چیز تشکیل دے رہے ہیں۔ ابھی یہ ایک سرپرائز ہے آگے کی تصویروں میں دیکھ کر آپ سمجھ جائیں کہ ڈیزائنر کا یہ فیصلہ کتنا عقلمندانہ ہے

بعد میں : صبر اور انتظار کا پھل

حیرت!  کیا آپ یقین کر سکتے ہیں یہ وہی کمرہ ہے ؟؟ کتنے شاندار طریقے سے اسکو تبدیل کیا گیا ہے۔ باورچی خانہ اینٹوں کی دیوار کے امتزاج کے ساتھ، لکڑی کا فرش، سرمئی کیبنٹس اور شاندار کھلی جگہ جہاں آپ اپنی مرضی سے مزید کام کر سکتے ہیں۔

کچھ بھی ختم نہیں کیا گیا

اگر آپ باہر کی طرف دیکھیں تو کچھ بھی ختم نہیں کیا گیا۔ بلکہ اسکو بہتر بنایا گیا ہے۔ سرمئی باڑ نے اسکو مزید خوبصورت بنا دیا ہے اور فرش بلکل لکڑی کا بنایا گیا ہے جسکی وجہ سے  ایریا بلکل خالی نہیں لگ رہا ۔ دو خوبصورت درخت اس جگہ کو مزید شاندار بنا رہے ہیں۔ ایک شاندار تبدیلی

بعد میں : فعالیت

گھر کے اندر باتھ روم ہونا ایک یقینی بات ہے۔ تو آئیے ذرا اسکی تبدیلی کے بارے میں بھی بات کر لیتے ہیں۔ باتھ روم کو تبدیل کرتے ہوئے اسکی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اسکی فعالیت اور کشادگی کا بہت دھیان رکھا گیا ہے۔ باتھ روم میں سرمئی اور سفید امتزاج کی ٹائلیں لگائی گئی ہیں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہلکے رنگ جگہ کی کشادگی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اسی طرح باتھ روم میں اسٹوریج کی جگہیں بنائیں گئیں ہیں جو اسکی فعالیت میں اضافہ کرتی ہیں۔ یہ ضرورت کے ساتھ ساتھ آپکی چاہت کی بھی تکمیل ہے

بعد میں: ایک شاندار گھر

آخری تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں تمام گھر کسطرح آپس میں مل گیا ہے۔ تمام گھر میں لکڑی کے فرش اور سفید رنگ کردیا گیا ہے جسکی بنا پر اس میں بے حد مماثلت پائی جاتی ہے۔ اسکا باورچی خانہ پورے گھر سے ہٹ سے ہے لیکن وہ بھی ان کے ساتھ میل کھاتا ہے۔ گھر میں ایک راہداری بھی موجود ہے جو کہ ہال اور باتھ روم کو ملاتی ہے۔ راہداری بہت منفرد ہے کیونکہ ساری راہداری میں اسٹوریج کیبنٹس بنائے گئے ہیں جو کہ آپ کے گھر کے فالتو سامان کی بخوبی حفاظت کریں گے۔

اس مضمون سے واضح ہے کس طرح ہم نے پروفیشنلز کی مدد سے ایک بلکل بدحال گھر کو ایک شاندار اور جدید جگہ میں تبدیل کردیا ہے۔ ایک اور شاندار ٹرانسفارمیشن دیکھیں: ایک بدحال جگہ سے خوبصورت اپارٹمنٹ تک

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine