۱۰ الماریاں جو خواب گاہ کے کونوں کا فائدہ اٹھاتی ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
INTRO - il Palazzo, studio lenzi e associati studio lenzi e associati Classic style bedroom
Loading admin actions …

الماریاں سامان سمیٹنے کے لیے بہترین فرنیچر ہیں کیوں کہ اپنے سائز کی بدولت یہ بہت سی  ضروریات پوری کرتی ہیں جیسا کہ کوٹ ریک، شیلف، برتنوں کی الماری اور جوتوں کا ریک بھی۔ ان میں ہر شے سما جاتی ہے۔ اسی خاصیت کی وجہ سے ان کی موجودگی ہر اس خواب گاہ میں لازمی ہے جہاں سجاوٹ زیادہ جگہ لے لیتی ہو، خاص کر ایک چھوٹے کمرے میں۔پہلے ان الماریوں کی جگہ دیوار کے ساتھ ہوتی تھی مگر ان کا آپ کے ذوق کے مطابق ہونا لازمی نہیں تھا، اور یہ بھی ہو سکتا تھا کہ یہ آپ کے کمرے کی جوالیات کے ساتھ نہ جچیں۔آج کل انٹیریئر ڈیزائنر مختلف اقسام کی الماریاں اور عملی حل لے آئے ہیں جو ہمارے کمرے کی جگہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں پورے آ جاتے ہیں۔

اور ان میں سے ایک حل کونے میں رکھی جانے والی الماریاں ہیں۔چاہے یہ دیوار میں جڑی ہوں یا نہیں، ان کا بنیادی مقصد ان جگہون کے استعمال میں لانا ہے جن پر عام طور پر توجہ نہیں دی جاتی، اور وہ ہیں کونے۔ ان میں فرنیچر جیسا کہ الماریاں  رکھنا کچھ ایسا ناممکن بھی نہیں۔ یہ 10 مثالیں ہں جو آپ کو بتائیں گی اس طرح الماریاں رکھنا کتنا کارآمد ہے۔

سوبر اور نفیس انداز

یہ ڈیزائن دیوار کا انداز اپناتے ہوئے دیوار کا حصہ ہی معلوم ہوتا ہے۔ مگر حقیقت میں ہم ایک تھری ڈی ماڈل کے سامنے ہیں جو کمرے کی اچھی خاصی جگہ گھیرے ہوئے ہے، تو آپ کو ایسے رنگ چننے چاہیئں جو باقی سجاوٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔ اس کا ایک طریقہ الماری کے کنارے دیوار جیسے ہی بنانا یہ سیاہ و سفید کا مجموعہ حاصل کرنا ہے، جو کسی بھی کمرے کی عمدگی میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔

بڑی الماریاں

اگر کمرے میں جگہ ہو تو آپ ایک ایسی الماری لگوا سکتے ہیں جو کونے کے دونوں حصوں پر قبضہ کر لے۔ یہاں فرنیچر دیوار میں نہیں لگا اور کمرے کے سائز پر اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ کام آسانی سے ایک ایسے شیلف سے کیا گیا ہے جو دیوار پر 90º کے رخ پر ملتا ہے۔ سفید رنگ اور سادہ ڈیزائن کسی بھی کمرے کے لیے اچھے ہیں۔ یہاں سب سے مشکل کام یہ یاد رکھنا ہو گا کہ یہ شاندار تجویز آپ نس کہاں محفوظ کی تھی۔

نوجونوں کے کمرے کے لیے مزے دار

یہ خواب گاہ پلینٹ جی کے انٹیریئر ڈیزائنرز نے ڈیزائن کی ہے جس میں الماری اس طرح بنائی گئی ہے کہ وہ دیواروں کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ اس پر بنے ڈیزائن کی بدولت اس کا پتا لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔پچھلی تجویز کی طرح یہ ڈیزائن بھی مسدسی ہے جس کی وجہ سے یہ مزید نازک لگتا ہے۔ کونے میں الماری رکھنا کمرے میں سیدھی لکیریں توڑنے کے لیے بہترین ہے۔

نظروں سے اوجھل

جگہ کا فائدہ اٹھانے کا ایک اور طریقہ ڈبوں کا استعمال ہے جو خواب گاہ کو سامان رکھنے کی جگہوں میں بدل دیں، اور کیوں کہ یہ ڈبے موجود تو ہونے ہی ہیں، ان کا بہترین استعمال کیا جانا چاہیے۔ تصویر میں بنی الماری ایک عمودی سائیڈ بورڈ کا بھی کام دیتی ہے جو اوپر اور نیچے کے حصوں کو جوڑتا ہے۔ صاف درمیان کو اپنی پسند کے مطابق سجایا جا سکتا ہے۔ سفید رنگ میں رنگین کناروں اور ہینڈلوں کی صورت رنگ شامل کیا گیا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ دیوار کا کونا نہیں بلکہ فرنیچر ہے۔

بچوں کے لیے نازک ڈیزائن

یہ الماری دیوار میں نہیں لگی بلکہ 'L' کی صورت میں کمرے کا ایک کونا بھرتی ہے۔ کنارے کھلے ہیں جو سامان رکھنے کی دوسری جگہ کا کام دیتے ہیں۔ اس تصویر میں یہ شیلف بن گئے جن میں اس خواب گاہ کی مالک ننھی بچی کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔ دوسرے کنارے سے گہوارا لگا ہے۔ ایسا ڈیزائن بہتر رہتا ہے جسے آسانی سے تبدیل کیا جا سکے۔

جگہ میں پوری آ گئی

مسدسی الماریاں کھلے کونوں کو بھرنے کے لیے اچھی ہیں، مگر ان کے خم انٹیریئر ڈیزائن کو مزید بںاکت عطا کرتے ہیں۔ تصویر والی الماری نہ صرف کونے کا فائدہ اٹھاتی ہے بلکہ ٹیڑھی چھت کے ساتھ مڑ بھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سرکنے والا دروازہ جگہ اور آرام بڑھاتا ہے، یہ تب لازمی ہو جاتا ہے جب الماری بستر کے نزدیک ہو۔

گول الماریاں

ایسی خواب گاہیں بھی موجود ہیں جو گھر کے سب سے ذاتی کمرے کو ایک عجائب گھر میں بدل دیں جن میں جا کر آپ سوچتے رہ جائیں۔ کسی نمائش کی طرح، الماریاں نمائشی مجسمے اور کپڑے کی آرٹ کے نمونے دکھاتی ہیں۔ گول ڈھانچہ فرنیچر کی سجاوٹ کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے، جیسا کہ بیڈ اور اس کی پائنتی۔ کمرے میں ڈریسنگ روم کے دروازوں کے ذریعے بھی داخل ہوا جا سکتا ہے اور کیا معلوم وہاں مونا لیزا کا پورٹریٹ رکھا ہو۔

ایک دیوار، بہت سی الماریاں

سب سے عملی الماریاں وہ ہوتی ہیں جو خود کو دیوار کی شکل میں ڈھال لیں۔ یہ جدید انداز اور خم دار لکیروں والی بڑی سی تنصیب کردہ الماری اپنے اندر ایک ہزار درازیں رکھتی ہے۔ اس طرح ہر چیز ایک خواب گاہ میں رکھی جا سکتی ہے، اور کسی دوسری سامان رکھنے کی جگہ کی ضرورت نہیں۔ اس طرح کی الماری سے باقی سامان رکھنے کی بہت سی جگہ بچ جاتی ہے جسے خواب گاہ میں پسند کیا جاتا ہے۔

لکڑی کی سادگی

اسے جیسے بھی استعمال کریں، نقصان نہیں۔ لکڑی انٹیریئر ڈیزائں اور خاص کر فرنیچر کے لیے بہترین مانی جاتی ہے۔  تصویر میں ایک 'L' شکل کی الماری دکھائی گئی ہے جو سادہ مگر فعال ہے۔ اس کے کنارے خالی چھوڑے گئے ہیں اور آخری والے کو ضرورت کے مطابق شیلف یا جوتوں کے ریک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کسی بھی جگہ میں الماری رکھی جا سکتی ہے

یہ تجویز کسی بھی کونے کے لیے کارآمد ہے خواہ وہ کتنا ہی چھوٹا یوں نہ ہو۔ آپ کو بس اس کا طریقہ آنا چاہیے۔ کیا آپ کی خواب گاہ کا چھوٹا سا کونا خالی ہے؟ تو وہاں ایک چھوٹی سی لمبی الماری لگائیں جو سردیوں کے کوٹ اور گرمیوں کے لمبے لمبے کپڑے لٹکانے کے کام آئے گی۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: لکڑی کے تختوں کی ۴۳ تجاویز جنہیں آپ نقل کرنا چاہیں گے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine