تمام لطف اُٹھانے کے لئے 21 جدیدتر اور سفید باورچی خانے

usranaz usranaz
Château Central Island, La Cornue La Cornue Classic style kitchen
Loading admin actions …

باورچی خانہ گھر کا ایسا کمرہ ھوتا ھے جہاں تخلیق ایک نئے انداز میں ابھر کر سامنے آتی ھے۔یہ نہ صرف ایسی جگہ ھے جہاں تخلیقی طور پر ہر ایک کی بنیادی غذائی ضروریات پوری ھوتی ہیں بلکہ ایک ایسا خوبصورت ماحول پیدا کرتی ھے جہاں نت نئے ڈیزائن کو پذیرائی ملتی ھے۔سفید رنگ میں گھرا یہ باورچی خانہ تازگی، متوازن اور ہم آہنگی کی مثال ھے۔جس سے نئی تخلیقات کو بیدار کرنے میں مدد ملتی ھے اس کامنتخب شدہ سفید رنگ ہر قسم کے ماحول، فرنیچر اور لوازمات کے ساتھ ایک دلکش منظر پیش کرتا ھے۔

آج کے اس مضمون میں ہم آپ کو بیس سے زائد سفید باورچی خانوں کو دیکھنے کے لئے مدعو کرتے ہیں، دلکشی سے بھرپور جگہیں ہیں جو متاثر کُن ماحول اور سٹائل کو یکجا کرتے ہیں. اان دلچسپ باورچی خانوں کو دیکھنے کے لئے تیار ہیں؟ اپنے باورچی خانے کو خوبصور اور فعال بنانے کے لئے ہماری ان تجاویز کو غور سے دیکھیں۔

1۔ چھوٹا اور پیارا

کھلی منصوبہ بندی کے ڈیزائن کے ساتھ ہمارا پہلا چھوٹا سفید صاف باورچی خانہ ایک  دلکش رجحان ہے. کچھ عناصر، لیکن دانشمندانہ طور پر منتخب کردہ، مناسب منظم روشنی اور چھوٹے کرومیٹک رنگوں کے ساتھ ایک آرام دہ اور جدید ماحول پیدا کرنے کے لئے کافی ہیں.

2۔ کامل جوڑے

اگر آپ کے ذہن میں ایک سفید پُرکشش باورچی خانہ کا خاکہ ھے تو اسے مختلف رنگوں کے مجموعوں کے ساتھ ترتیب دیں۔ سیاہ چمکدار رنگ کی ٹائلز میں سفید رنگت ایک دلفریب منظر پیش کر رہی ھیں۔اس کے ساتھ خاکی رنگ کی دیوار ان دلکش رنگوں کے ساتھ ایک جادؤئی ماحول تخلیق کر رہی ھے۔

3. آرام دہ اور پُر جوش

محتاط انداز میں فرنیچر کو انتخاب کرنے کے ساتھ دیوار پر ہم آہنگ دیواری پینٹنگز کے ساتھ اس سفید باورچی خانے کی ہر چیز نے ایک آرام دہ اور گرمماحول کو تخلیق کر رکھا ھے۔ اس کے ساتھ سفید فانوس باورچی خانہ میں سفید روشنی کو چاروں طرف بکھیر رہی ھے۔

4. مکمل سادگی کے ساتھ

جیسا کہ ہم نے پہلی مثال میں بتایا ھے کہ یہ سفید باورچی خانے مکمل طور پر سادگی پر مشتمل ہیں ۔سادہ ڈیزائن اس باورچی خانے کی خوبصورتی کا راز ھے۔

5. روائتی فرشی ڈیزائن

سفید رنگ کی حکمرانی نے دوسرے رنگوں کے ساتھ ملکر اس باورچی خانے میں جدت بھر دی ھے۔ دلکش ڈیزانوں پر مشتمل فرشی ڈیزائن نے روائیتی انداز میں باورچی خانہ کے ماحول میں دیہاتی سٹائل شامل کر رکھا ھے۔

6. ہم آہنگ رنگوں کا کھیل

باورچی خانے کے ڈیزائن میں منفرد اثرات پیدا کرنے کے لئے مختلف متوازن رنگ شامل کریں. مثال کے طور پر، ایک سفید فرنیچر کے کے انتخاب کے ساتھ، پیچھے کی دیوار اور سیاہ چمکدار کاؤنٹر کو شامل کیا گیا ھے۔، لہذا اس طرح یہ ایک بہت نازک سیٹ تخلیق ھو گیا ھے.

7. سیاہ اور سفید کا ملاپ

ہم نے ایک بار پھر سیاہ اور سفید رنگ کے باہمی ربط کے ساتھ باورچی خانہ میں دلکش ماحول تخلیق کیا ھے۔ یہ دیوار اور فرش کے احاطہ کے ذریعہ کرومیٹک کردار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

8. باورچی خانہ کی لمبائی چوڑائی کو مدِ نظر رکھیں

سفید باورچی خانے کے ڈیزائن کا انتخاب کرتے وقت اس کے مقامی طول و عرض کو مدِ نظر رکھنا ضروری ھے۔ اس کے علاوہ اس رنگ کو چھوٹے گھروں کے لئے بھی موزوں قرار دیا گیا ھے کیوں کہ یہ گھر کو روشن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

9. روشن اور پُر کشش

مکمل طور پر سفید رنگ کا باورچی کانہ دوسرے لوازمات کے ساتھ اس کو روشن رکھتا ھے کیوں کہ اس اپنے رنگ سے روشنی پھوٹتی ھے۔یہ ماحول کو روشن کرنے کے لئے قدرتی اور مصنوئی دونوں روشنیوں میں اہم کردار ادا کرتا ھے

10۔ سنہری رنگ کے ساتھ

آپ اس باورچی خانہ میں سفید رنگ کے ساتھ ایک اور رنگ کا مرکب بنا کر اس کے منظر کو دلکش بنا سکتے ہیں۔ اس صورت میں سنہری رنگ ایک دلچسپ اور خوشگوار رنگوں کا مرکب بن سکتا ھے۔ اس کے برعکس اس رنگوں کے مجموعےسے باورچی خانہ کا ماحول ایک دلفریب منظر پیش کر سکتا ھے۔

11. سفید رنگ لکڑی کے ساتھ

تازگی اور گرم جوشی کے ساتھ اور بالآخر، ایک خوشگوار اور حوصلہ افزاء ماحول  اس تجویز میں پیش کیا گیا ھے.باورچی خانے میں فرنیچر کی شکل میں لکڑی کی تفصیلات کے ساتھ غالب سفید رنگ،  شرط یہ ہے کہ لکڑی کے لوازمات طرز سادگی کی خوبصورت انداز میں پیش کریں۔

12۔ سفید رنگ اور لکڑی کے لوازمات کے ساتھ مزید تجاویز

یہاں پر ایک اور ڈیزائن پیش کیا گیا ھے جس میں سفید رنگ اور لکڑی کی مدد سے باورچی خانہ کو سجایا گیا ھے۔ یہ باورچی خانے کا ایسا دلکش سٹائل ھے جس کا ایک حصہ رہائشی کمرے کی طرف جا کھُلتا ھے۔جس کے اوپر ایک جدید انداز کی چمنی نصب کی گئی ھے۔

13. دھات کے ساتھ تکمیل

یہ عام انتخاب نہیں ھے لیکن سچ یہ ھے کہ آج کل کے جدید اور نئے انداز کے باورچی خانوں کے ڈیزائن میں میں یہ عنصر شامل ھو چکا ھے۔جیسا کہ یہاں دکھایا گیا ھے سفید کے ساتھ دھات کا انتخاب ! اور آخر میں نتیجہ انتہائی شاندار رھا ھے۔

14. خوشگوار اور دلچسپ

غالب سفید رنگ کے ساتھ باورچی خانہ کو ایک بورنگ اورافسردہ نہیں کہا جا سکتا۔حقیقت میں، بہت سے ایسے رنگ ایسے کہ آپ انکو خوشگوار اور آرام دہ ڈیزائن تخلیق کرنے کے لئے شامل کر سکتے ہیں۔جس سے آپ کا باورچی خانہ دلکش اور خوب صورت نظر آرھا ھے۔

15. مکمل طور پر آراستہ

سفید باورچی خانے چھوٹی جگہوں اور چھوٹ گھروں کے لئے آئیڈیل ثابت ھوتے ہیں۔ لیکن بڑے گھروں اور کشادہ باورچی خانوں کے لئے بھی اس غالب سفید رنگ کو کس نے مزاحمتی قرار دیا ھے؟ یہ ہر قسم کے گھروں اور کشادہ باورچی میں بھی ایسا ہی ماحول تخلیق کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔

16. دیہاتی گھر کے لئے مثالی

غیر جانبدار رنگ اس دیہاتی سٹائل کے سفید باورچی خانے میں پنہاں ہیں۔جو کہ اس سفید باورچی خانہ میں سفید رنگ کے ساتھ ملکر آرام دہ سکوں اور تازگی بخشتے ہیں۔

17۔ سفید مرکزی رنگ کے طور پر

کھُلے منصوبہ بندی کے اس سفید باورچی خانہ کی خوب صورتی نا قابلِ تردید ھے۔ تاہم اس باورچی خانہ کی جدت جو کہ اس میں  ایک اضافی کشش اور توجہ پیدا کرتی ھے۔اس کے لکڑی کے فرش کے انتخاب پر شکریہ جس نے اس کو گرم اور پُرجوش بنا دیا ھے۔

18. ڈیزائن میں اضافے کے ساتھ

جب آپ کےپاس جگہ کی کشادگی ھے تو آپکے پاس وسائل بڑھ جاتے ہیں۔ اس معاملے میں، بہت سے عناصر کا اشتراک اہمیت اختیار کر جاتا ھے۔اس باورچی خانہ کی خوبصورتی اس کے خوبصورت کھانے کی میز کے اشتراک سے مکمل ھو جاتی ھے۔جو کہ پہلے سے ذیادہ پُر کشش اور جاذبِ نظر ھے۔

19. تکمیل پر غور کریں

باورچی خانہ کے مشہور و معروف ڈیزائنوں میں دھات کے استعمال نے اسے خوبصورتی سے تکمیل کیا ھے،ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ دھات کے ساتھ سفید رنگ خوب صورتی سے اسے تکمیل تک پہچاتا ھے۔یہ دوسرا ڈیزائن ایک روایتی فارمولہ میں سے ایک ہے جس میں اس قسم کی جمالیاتی چیزوں میں باورچی خانہ کے برقی لوازمات کو دھاتی تکمیل سے مشروط کیا گیا ھے۔ لیکن آپ کے باورچی خانہ میں دلکش  لیمپ یا آرائشی لوازمات  تانبے یا پیتل کے طور پر بھی ان تفصیلات میں  شامل ہوسکتی ہیں،

20. ایک پُر تعیش

اگر آپ اپنے سفید باورچی خانہ کو پُرتعیش اور آرام دہ بنانا چاہتے ہیں، تو اس مقصد کے لئے سنگ مرمر ایک مثالی انتخاب ھو سکتا ھے۔ تا ہم اس کی قیمت دوسرے خام مال کی نسبت زیادہ ھو سکتی ھے۔لیکن پائیداری ،مضبوطی اور خوبصورتی کے آگے یہ قیمت کوئی معنی نہیں رکھتی۔

21. روشنیوں کی اہمیت

ہمارے اس سفید باورچی خانے کی آخری تجویز اس کے منظم لائٹس کے بارے میں ھے۔جس کے صحیح اور مناسب انتظام سے باورچی خانہ سادہ اور دلکش بن جاتا ھے۔ اس کی اپنی روشنیوں کے منظم انتظام کے علاوہ اور کوئی چیز اس کو اتنا دلکش اور خوبصورت نہیں بنا سکتی کیوں لائٹس اس کو روشن رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine