چھوٹے گھر اور اپارٹمنٹ مارکیٹ میں بہت ان ہوتے جارہے ہیں اسی لیئے یہ آرکیٹیکٹ اور انٹریئر ڈیزائنرز کے لیئے بہت چیلنج بنتے جارہے ہیں۔ چھوٹے کمروں کو سجانا زیادہ مشکل اسلیئے ہے کیونکہ انکی فعالیت کا دھیان رکھنا زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ آپکا ماحول جو بھی ہو چھوٹے کمروں کو سجانے کے لیئے آپکو ایک خاص پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
آج ہومی فائی پر ایسے ہی پینتالیس کمروں کی سجاوٹ کے آئیڈیاز لے کر آئے ہیں جو کہ چھوٹے ہیں لیکن ان میں انکی فعالیت کو خاص طور پر مدِنظر رکھا گیا ہے۔ ہمیں پتا ہے کہ ہر گھر کی ضرورت الگ ہوتی ہے اسلیئے اسکی سجاوٹ بھی مختلف ہونی چاہیے۔ لیکن یہ سجاوٹیں دیکھنے کے بعد آپکو اندازہ ہوجائے گا کہ ہومی فائی پر دیئے گئے ڈیزائن عام طور پر تمام گھروں کے لیئے ہوتے ہیں۔
جب کمروں کو سجانے کی بات آتی ہے تو ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہر گھر کی ضرورت اس میں رہنے والے لوگوں کی طرح بلکل الگ ہوتی ہے۔ جیسے کہ کچھ لوگ لیونگ روم کو ٹی وی روم سے بلکل الگ رکھنا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ان کی شراکت کو پسند کرتے ہیں۔ کچھ لوگ ڈرائینگ اور ڈائینگ کی شراکت کو پسند کرتے ہیں۔ تاہم کچھ بنیادی اصول ہیں جنکی وجہ سے ہر گھر بہت شاندار لگتا ہے۔ جیسے کہ روشنیاں، فرنیچر کے رنگ وغیرہ۔ اسی طرح شیلفس لگانے سے بھی چھوٹے کمروں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ شیلفوں کے شاندار آئیڈیاز یہاں دیکھیں۔
ہمیں پوری امید ہے کہ ان پینتالیس تجاویز میں سے کوئی نہ کوئی تجویز آپ کے کمروں کے لیئے ضرور بنی ہوگی۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔