نئے شادی شدہ جوڑے کے خوابوں کا گھر

Shahtaj Shahtaj
homify Prefabricated home OSB
Loading admin actions …

بعض اوقات کچھ ایسی وجوہات ہوتی ہیں کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنے لئے علیحدہ گھر کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔ وجہ جو بھی ہو لیکن جب شادی سے پہلے گھر کا انتظام ہو جائے تو اسے منظم کرنے کی باری دونوں کی ساتھ ساتھ ہی ہوتی ہے۔ نا جانے آنکھوں میں کتنے خواب سجا کر یہ لوگ اپنا چھوٹا سا گھر بنانے کی تگودو کرتے ہیں۔ ایک چھوٹے اور اچھے گھر کو بنانے کا آغاز اس طرح کیا جائے آئیے ہم آپ کی اس میں کچھ مدد کرتے ہیں۔

۱۔ اپنے بجٹ کا بغور جائزہ لیں

اگر گھر کا انتظام آپ کو ہی کرنا ہے اور پھر شادی کے اخراجات بھی تو آپ پہلے اپنے بجٹ کا جائزہ لیں پھر معمار سے مشورہ لیں کہ وہ آپ کو آپ کی سہولت کے حساب سے گھر بنا کر دے جو آپ کی بساط سے بڑھ کر نہ ہو اور آپ کی خواہش کے مطابق بھی ہو، تا کہ شادی کے فوراََ بعد قرض کی ادائیگی کی فکر میں مبتلا نہ ہوں۔

۲۔ گھر کی تعمیر

گھر چھوٹا ہو یا بڑا اس کی تعمیر کسی اچھے معمار کے ہاتھوں کروائی جائے تا کہ آپ کو ایک معقول اور باسہولت گھر میسر ہو سکے، جو آپ کی سوچ اور خوابوں کے عین مطابق ہو اور اس گھر کے اندر بھی کمرے، باورچی خانہ اور بتھروم وغیرہ اس طرح بنوایا جائے کہ آنے والوں کو بھی اس کی تعمیر پسند آئے اور اش اش کر اٹھیں۔

۳۔ گھر کی سجاوٹ

ایک سجا سجایا گھر ہر نئے جوڑے کا ارمان ہوتا ہے لہذا کوشش کریں کہ گھر کو سجانے سے پہلے کسی ماہر انٹیرئیر ڈیکوریٹر سے مشورہہ لیا جائے پھر اس کے بعد اس گھر کی تزئین و آرائش ک کام شروع کردیا جائے۔ گھر کو خوبصورت طریقے سے سجانا بھی ایک فن ہے۔ گھر کے سائز کے مطابق سامان کا انتخاب کیا جائے۔ کلاسک خوابگاہ میں فرنیچر کی ترتیب بھی اچھی طرح کرنی چاہئے تا کہ نئے دولہا دلہن الجھن محسوس نہ کریں اور ان کی آنکھوں کو سب بھلا لگے۔

۴۔ دیوان خانہ

دیوان خانہ اگر درمیانہ یا چھوٹا ہے تو اس میں دو سیٹ والا صوفہ رکھ کر آگے ایک درمیانی میز رکھ دیں اور سامنے کی دیوار کے ساتھ ایک چھوٹا قالین بچھا کر اس پر گاؤ تکیے یا کشن رکھ کر کمرہ سجایا جا سکتا ہے۔ کونے میں ایک گملا رکھ کر اس میں مصنوعی پھولوں سے آرائش کی جائے تو چھوٹا سا کمرہ سج جائیگا۔ اس کے علاوہ کچھ آرائشی اشیاء کا استعمال بھی بطور سجاوٹ استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

۵۔ باورچی خانہ اور بالکنی

Mieszkanie w kamienicy, SAS SAS Eclectic style kitchen

باورچی خانہ چونکہ ہر گھر کی اہم ضرورت ہے اس لئے اس پر بھی دھیان دینا ہوگا، چونکہ نئے گھر میں افراد کم ہیں اس حساب سے باورچی خانے میں سامان مختصر اور ضرورت کے مطابق رکھیں اور باورچی خانے کے سائز کے مطابق الماریاں بنوا لیں تا کہ سمیٹا ہوا باورچی خانہ دیکھنےوالوں کو اچھا لگے اور اگر جگہ بچ جائے تو دیواروں پر پھل اور سبزیوں کی تصاویر لگائیں اور بالکنی میں دو کرسیاں رکھ کر آپ نہ صرف شام میں چائے پی سکتے ہیں بلکہ گملوں میں تازے پودے لگا کر ایک معطر ماحول کا لطف لے سکتے ہیں۔

تو یہ ہے ایک چھوٹا مگر مثالی گھر جسے سجا سنوار کر آپ اپنے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دے سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق اس کی سجاوٹ کر کے اپنے ذوق کی تسکین کرسکتے ہیں بلکہ نئی زندگی کی ابتداء ایک مالکانہ احساس سے سرشار ہو کر کرسکتے ہیں۔ 

نئے شادی شدہ جوڑوں کے کمروں کے متعلق جانیں یہاں: نئے جوڑوں کے خوابگاہ کو مکمل کرنے کے لئے ۵ فرنیچر

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine