سادے کمرے کو ایک پڑھائی کے کمرے میں تبدیل کریں

Shahtaj Shahtaj
幸福新古典, 祥祥室內裝修有限公司 祥祥室內裝修有限公司 Classic style study/office
Loading admin actions …

جن گھروں میں تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے وہاں کا ماحول اس بات کا متقاضی ہے کہ علم کی قدر کی جائے اور گھر کا ماحول بھی علمی نسا ہو تا کہ گھر کے جملہ افراد کا ذہن تعلیم کی طرف زیادہ رہے اور وہ علم کی اہمیت سے مکمل آگاہ ہوں۔

اس کے ضروری ہے کہ گھرمیں ایک چھوٹا موٹا کتب خانہ بنایا جائے۔ جس میں گنجائش کے مطابق مواد اکٹھا کیا جائے اور ایک کمرے کو مکمل مطالعہ کا کمرہ بنایا جائے۔ ایک سادے اضافی کمرے کو مکمل مطالعہ کا کمرہ کس طرح بنایا جائے اس کے بھی کچھ آئیڈیاز ہیں، آپ ان سے فائدہ اٹھا کر ایک پڑھائی کے کمرے سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

۱۔ دیواروں پر رنگ و روغن

دیواروں پر خوبصورت رنگ سے پڑھنے والے پر بہت اچھا تاثر پڑتا ہے ۔ ہلکے رنگ کی دیواروں سے کمرے کا ماحول پرسکون محسوس ہوتا ہے اور آپ اپنی پوری توجہ پڑھائی کی طرف مرکوز کر سکتے ہیں اور اگر بچے چھوٹے ہیں تو دیواروں پر کارٹون وغیرہ سے مزین وال پیپر لگا کر انہیں پڑھنے اور سیکھنے پر مائل کرسکتے ہیں۔

۲۔ شیلف یا ریک

کمرے کی دیواروں پر اگر شیلف بنوایا جائے تو اس سے نہ صرف یہ کہ  کتابیں ترتیب سے رکھی جاسکتی ہیں بلکہ کمرہ بھی منظم نظر آئیگا اور یہاں پر بیٹھنے والوں کی طبیعت پر گران بھی نہیں ہوگا۔ مختلف کتب اور رسائل کے سائز کو مدد نظر رکھتے ہوئے شیلف بنوانا چاہئے تاکہ آپ کی کتابیں آدھی اندر اور آدھی باہر نظر آئیں۔

۳۔ بین بیگ

یہ بڑے آرامدہ ہوتے ہیں اور پشت سے ٹیک لگا کر آرامدہ حالت میں بیٹھ کر مطالعہ کرسکتے ہیں جس سے آپ کی پشت اور گردن کو آرام مل سکتا ہے اور آپ کے دل و دماغ کو تھکاوٹ کا احساس بھی نہیں ہوگا۔

۴۔ میز اور کرسیاں

مطالعہ کے لئے میز کی بھی ضرورت پڑتی ہے اور اس کے ساتھ کرسی بھی کمرے کے ایک طرف کمرے کی مناسبت سے میز اور کرسی رکھ کر بھی پڑھائی ہوسکتی ہے۔ کسی ماہر فرنیچر کے مشورے سے ایسا میز بنوایا جائے جس میں درازیں بنواالیں اور اس میں لکھنے کے لوازمات رکھ دیں تاکہ استعمال کرتے وقت سہولت رہے۔

۵۔ قالین

کمرے میں جگہ کا انتخاب کرکے فرش پر ایک طرف چھوٹا قالین بچھا دیا جائے تا کہ جو لوگ اوپر بیٹھ کر الجھن محسوس کرتے ہیں وہ باآسانی نیچے بیٹھ کرسکون سے اپنا کام (مطالعہ یا لکھنے پڑھنے) انجام دے سکیں۔ ایک آرام دہ چھوٹا قالین بھی مطالعہ کے کمرے میں بہترین اضافہ ہوسکتا ہے۔

۶۔ روشنی کا معقول انتظام

اگر پڑھائی کے کمرے میں باہر کی طرف دروازہ یا کھڑکی بنی ہو تو بہت اچھی بات ہے۔ دوسری صورت میں روشنی کا مناسب انتظام بھی ضروری ہے۔ خوبصورت رنگ کی دیواروں پر دودھیا بلب بڑے خوبصورت نظر آتے ہیں۔ بلب ایسے استعمال کیے جائیں جن کی روشنی آنکھوں کے لئے نقصاندہ نہ ہوں۔ اور اس کی روشنی آنکھوں میں چبھن پیدا نہ کرے۔ دوسرے اس سے کمرے کے پرسکون ماحول پر کوئی اثر نہ پڑے۔ ایک سادہ کمرہ جب پڑھائی کے کمرے میں تبدیل ہوگا تو آپ خود بھی محسوس کریں گے کہ تھوڑی سی کوشش اور محنت سے ایک اچھا باسہولت اور باوقار جدید معطلعہ کا کمرہ کیسے آنے والوں پر تاثر قائم کرتا ہے۔

مزید دلچسپ آئیڈیاز جاننے کے لئے دیکھیں: عمر کی مناسبت سے پلنگ کے انتخاب کے آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine