باورچی خانہ کے فرش کے 6 شاندار ڈیزائن۔ آپ کے لئے کون سا سٹائل موزوں رھے گا؟

usranaz usranaz
Brick Tile Series, Tileflair Tileflair Country style walls & floors
Loading admin actions …

باورچی خانے کی فرش کے انتخاب کے لۓ آپ کو بہت شعور اور عقلمندی سے کام لینا ھوگا۔ کیونکہ ہم سب  چاہتے ہیں کہ یہ فرش فعال، آرام دہ اور پرسکون اور اچھے معیار کے مطابق ہونے چاہیں۔ فرش کی ساخت مکمل طور پر گھر والوں کی خواہشات اور دلچسپی پر منحصر ھے،آج کے ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم باورچی خانے کے لئے چھ مختلف اقسام کے فرشوں کے بارے میں دریافت کریں اور اس کے ممکنہ طور پر پیش آنے والے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بات کریں گے۔ اگر آپ اپنے باورچی خانہ کے فرش کی بحالی کے بارے میں سوچ رھے ہیں یا نیے گھر میں باورچی خانے کے فرش کو جدید انداز میں استوار کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان تجاویز پر غور سے توجہ دینے کی ضرورت ھے۔

1. صنعتی سٹائل کا فرش

فرش کے بیرونی سطح پر سیمنٹ کا استعمال لازمی جزو ھے۔اسی طرح سیمنٹ کو فرش کے اندرونی مواد میں بھی استعمال کی جاتی ھے۔ باورچی خانے کے فرش کے لئے یہ ایک موزوں اور دلچسپ انتخاب ھو سکتا ھے،بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے،اسکی  آسانی سے دیکھ  بھال کی جا سکتی ھے۔اس کا سب سے برا فائدہ یہ ھے کہ یہ دوسرے مواد کے ساتھ آسانی سے شامل ھو جاتا ھے۔ یہ صنعتی سٹائل کے لئے بالکل مناسب سٹائل ھے۔ اگر آپ اس دکھائے گئے منظر کو پسند کرتے ہیں تو آپ کے لئے کنکریٹ کا فرش بہتر رھے گا۔ اس کا نقصان یہ ھے کہ یہ بلکل سخت ھوتا ھے،اگر آپ اسے مستقبل میں کسی اور ڈیزائن میں ڈھالنا چاہیں تو یہ کافی مشکل ھوگا۔ کیوں کہ کنکریٹ کا فرش کسی طور بھی شاندار فرنیچر کے ساتھ موزوں نہیں رھے گا۔

2. ڈھکا ھوا فرش

کور شدہ فرش ان لوگوں کے لئے بہترین مواد کا انتخاب ھے جو لوگ سستے مواد کا فرش بنانا چاہتے ہیں۔یہ ایک پائیدار اور خوبصورت فرش کو تکمیل کرتا ھے،اس کی خوبی یہ ھے کہ اسے بچھانا بہت آسان ھے اس کے علاوہ اسے ٹکڑوں کی صورت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں، خاص کر جب کسی جگہ بد نُما داغ یا دھبہ لگ جائے جو کسی طور بھی مٹ نہ رھا ھو تو ایسی صورت میں یہ کور آسانی سے ایسی جگہ کو چھُپا کر اسے دلکش رنگ اور سٹائل میں تبدیل کر سکتا ھے۔کور شدہ شیٹ داغ اور کھرچ کے مقابلے میں زیادہ مزاحمتی ھے لیکن اگر یہ خراب ھو جائے تو آپ اسے آسانی سے تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ اس کا نقصان یہ ہے کہ اصل لکڑی کے ساتھ فرق بالکل واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ان لوگوں کے لئے جو واقعی اس پر قریبی نظر ڈالتے ہیں.

3. شاندار : لکری کا فرش

لکڑی باورچی خانے کو ایک دیہاتی منظر دینے کے لئے بہترین ہے، یہ ایک عمدہ کلاسک انتخاب ہے، جو گرمی دیتا ہے اور گھر کو آرام دہ بناتا ہے. ایک جمالیاتی نقطہ نظر سے یہ ایک عمدہ مواد ہے، مگر اس کا نقصان یہ ہے کہ یہ کافی مہنگی ہے اور بہت سے بحالی کے ساتھ دیکھ بھال اور مرمت کی ضرورت پڑتی ہے. لیکن اگر آپ اسے پسند کرتے ہیں تو یہ یقینی طور پر قابل قدر ہے.یہ گھر کو ایک پُرسکون اور دلفریب منظر پیش کرتی ھے۔

4. پتھر کی دلکشی کے ساتھ

پتھر، لکڑی کی طرح ایک شاندار فرش کو تخلیق کرتا ھے۔یہ کمرے کو ایک دلکش منظر بخشتا ھے اور حقیقت میں پتھر ایک خوبصورت مواد ھے۔اپنی دیکھ بھال اور مرمت کے لحاظ سے یہ لکڑی کے مقابلے میں بہت کم دیکھ بھال مانگتا ھے۔لیکن یہ بہت ہی مہنگا مواد ہے اور خریداری کرنے کے لئے بہت مہنگا ثابت ھوتا ھے۔  اس مواد کے فوائد بے شمار ہیں لیکن حقیقت یہ ھے کہ بہت سے سٹائل کو اپنا سکتا ھے جیسے دیہاتی، ساحلی، جدید اور صنعتی سٹائل۔ وغیرہ۔

5. سرامک ٹائلز

سیرامک ٹائلز شاید ایسا مواد ہے جو سب سے زیادہ فوائد پیش کرتا ہے. سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ بہت سے رنگ، سائز اور نمونوں میں دستیاب ہے. یہاں فائدہ یہ ہے کہ یہ لکڑی اور پتھر سے سستا ہے اور صاف کرنا نہائت آسان ہے. کیونکہ یہ چمکدار ہے، اور خاص طور پر دیکھ بھال کرنا ضروری ہے.

6. خوبصورت سنگِ مرمر کے ساتھ

سنگ مرمر انتہائی دلکش مزاج کا مواد ہے، لہذا یہ بالکل صحیح ہے اگر آپ کسی حد تک رسمی اور عیش و آرام کی ماحول تخلیق کرنا چاہتے ہیں جہاں آپ اپنے مہمانوں کا استقبال کریں گے. یہ ایک حقیقی سرمایہ کاری ہے، کیونکہ یہ ایک مہنگی مواد ہے. اسے محتاط دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایک بار یہ استعمال میں آ گیا، آپ اس پر افسوس نہیں کریں گے: جمالیاتی نقطہ نظر سے یہ بہت اچھا ہے!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine