ہمارے گھر میں بنیادی اور مرکزی حصہ بلاشبہ ہماری خواب گاہ ھوتا ھے اور ہم میں سے ہر ایک کی یہ خواہش ھوتی ھے کہ اس کی خواب گاہ خوبصورت ،منفرد اور آرام دہ ھونی چاہئے۔ اس مقصد کے لئے خواب گاہ کو ڈٰیزائن کرتے وقت بہت سی باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے جیسے پلنگ کے ڈیزائن کا انتخاب، دیواروں کا رنگ و روغن، چیزوں کو سٹور کرنے کے لئے الماریوں اور درازوں کے سٹائل کا انتخاب اور خواب گاہ میں ضروری استعمال کی اشیاء کا انتخاب اور ان کی سجاوٹ وغیرہ ۔
ھومی فائی کے آج کے اس مضمون میں ہم خواب گاہوں کے ایسے شاندار اور دلفریب ڈیزائن پیش کرنے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ نہ صرف اپنے لئے خوبصورت پلنگ کا انتخاب کر سکیں گے بلکہ پلنگ کے اوپر استعمال ھونے والی بیڈ شیٹ کے شاندار سٹائل بھی منتخب کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ خواب گاہ کے ماحول کو دلکش اور خوبصورت بنانے کے لئے دیواروں کے رنگ و روغن کے انتخاب کے لئے بھی جدید اور پُرکشش ڈیزائن پیش کئے گئے ہیں۔ تو پھر انتظار کس بات کا! آیئے اپنی شاندار خواب گاہ کے لئے ان دلکش ڈیزائنوں اور سٹئل پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔